کراچی (9 جنوری 2025 ) کراچی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے مقامی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت اورشہری مسائل کے لئے مل کر جامع فہرست تیار کی اور ان مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز کے منصوبے تیار کئے کمشنمر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد سے افسران کو مسائل کے حل کی کوششوں میں درپیش دشواریوں سے آگاہی ہوئی اور ان دشواریوں کے دور کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملا ہے اس سے یقینا انھیں شہر کی بہتر خدمت کرنے میں مدد ملے گی کمشنر نے کہا کہ مسائل کے حل کے لے اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون سے اقدامات کررہے ہی انھوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور شہر کےمسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اداروں کے درمیان آپس میں عدم تعاون اور رابطہ کی کمی سے مسائل کے حل کی کوششیں متاثر ہوتی ہیں وہ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر جنوبی کے دفتر میں کراچی کے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔۔ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ایک غیر سرکاری تنظیم ( جی این ایم آئی Global neighborhood for media innovation ) نے کیا تھا . سیکریٹری ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ حکومت سندھ عبدالوحید شیخ نے بھی شرکت کی اور ورکشاب سے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ حکومت افسران کے تربیتی پروگراموں کو اہمیت دینتی ہے کوششی کی جارہی ہے کہ افسران کو زیادہ سے زیادہ تربیتی مواقع فرآہم کئے جائیں اس سے انھیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں تبدیلی کے تقاضے پورے کرنے میں مدد ملے۔کمشنر نے کہا کہ کراچی کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے حکومت شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ ۔ کراچی انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ شہر کی ترقی سے وابستہ اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون کا فقدان دور ہو اور وہ آپس میں مضبوط تعاون اور رابطہ سے کام کر سکیں ۔ ورکشاپ میں افسران نےشہر کے مسائل کے حل کی نشاندہی کی ان کے بارے میں اظہار خیال کیا اور ان کے حل کے لئے مطلوبہ حکمت عملی کے بارے میں اپنی اپنی تجاویز دیں ۔یہ تجاویز تمام افسران نے ورکشاپ میں مل کر تیار کیں ۔ ان تجاویز کےمطابق کراچی میں پرائس کنٹرول کوششوں کو موثر بنانے کے لئے شہریوں میں اگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں مقررہ قیمتوں کی فہرست کی دستیابی اور شکایت کا نظام سہیل بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کمشنر نے کہا کہ پرائس لسٹ وافر تعداد میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے مارکیٹ کمیٹی اور بیورو آف سپلائی کو پرائس لسٹ وافر تعداد مین شائع کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ ورکشاپ مین انسداد پولیو کی کوششوں کو سب سے زیادہ موثر بانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ انسداد پولیو کی موجودہ کوششوں کو بہتر بنانے کے لئے تمام افسران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں انھوں نے کیا کہ وہ انسداد پولیو کے لئے قومی جذبہ سے کام کر رہے ہیں انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کوششوں کو پہلے زیادہ بہتر بنائیں گے تاکہ سو فیصد پولیو کے قطرے پکانے کا ہد ف حآصل کرسکیں ۔ کمشنر نے کہا انسداد پولیو کراچی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے بچوں کو مستقبل وابستہ ہے۔