کراچی۔۔۔24،نومبر2023ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کے ہمراہ رہائش گاہ پر ملاقات۔ وفد میں سابق صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ،سعید غنی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب و دیگر بھی موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے آپ کے لئے ماں کا چلے جانا سارے گھر کو ویران کر دیتا ہے۔ انہوں نے اللّہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی تمام خطائوں کو معاف کرتے ہوئے انکی بے حساب مغفرت فرمائے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔