Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے

بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے

بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے

پی ڈی ایم کی تسلسل نگران حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اشرافیہ اور مقتدرہ کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہوچکا ہے۔محمد حسین محنتی

Abid Hussain by Abid Hussain
March 1, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( اسٹاف رپورٹر) یکم مارچ 2024جماعت اسلامی سندھ نے دو دن کی مہمان نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر 4.13پیسے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کا معاشی قتل عام قراردے دیا، امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مسلسل بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ہے ،مقتدرہ اور آئی ایم ایف کی سلیکشن نگراں سرکار نے دہشتگردوں کی کمر توڑنے کی بجائے پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ،روز مرہ کی اشیائے خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،پی ڈی ایم کی تسلسل نگران حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس سے اشرافیہ اور مقتدرہ کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہوچکا ہے ، عوام آخر کب تک ظالم اور سفاک حکمرانوں کی عیاشیوں کو جاری رکھنے کیلئے قربانی دیتے رہیں گے۔ مفت پیٹرول، مفت بجلی،مفت گیس، شاہی پروٹوکول، بیرونی ممالک کے دورے، مفت عمرہ،مفت حج جیسی شاہانہ اخراجات کے مزے لینے والے جج، جرنیل،سیاستدان اور بیوروکریسی انتہائی ظالمانہ طریقے سے عوام کا استحصال کررہی ہے ان لوگوں کی بے حسی اور سنگدلی کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔جعلی مینڈیٹ ،نتائج کے ردوبدل سے بننے والی پی ڈی ایم پلس حکومت کے کرتا دھرتا ابھی سے عوام کو سخت فیصلوں کی نوید سنارہے ہیں. بے حس حکمران طبقہ، اشرافیہ اور مقتدر قوتیں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ زنی کرکے جعلی حکومت بنانے کے بعد عوام کے ٹیکسوں اور قومی خزانے کی بندر بانٹ کرکے عیاشیاں کریں لیکن ٹیکس دینے والے عوام کو صحت، تعلیم، روزگار، صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم اور مہنگائی، بے امنی کا عذاب مسلط کردیا جاتا ہے۔ صوبائی امیر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لیکر عوام کو جینے کا حق دیا جائے

ShareTweet
Previous Post

سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کن لوگوں کے لئے ہے؟

Next Post

غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ

غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved