Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

بھٹو کی نسل پرست حکومت نے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے تقسیم کی بنیاد ڈالی،خالد مقبول

عدالتی فیصلہ خوش آئند،1 تا 15گریڈ کی نوکریاں مقامی افرادکو ملنی چاہئیں،ایک بار پھرکوٹہ سسٹم کیخلاف جد و جہد کا آغاز کرنے جارہے،ایم کیو ایم رہنما

Abid Hussain by Abid Hussain
July 1, 2024
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز 24)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ گریڈ ایک سے 15 تک کی نوکریاں مقامی لوگوں کو ملنی چاہئیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئنداور تاریخ ساز قرار دیتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد نوکریاں شہری سندھ کے نوجوانوں کے حقوق سلب کر کے جس طرح جیالوں میں تقسیم کی جارہی تھیں اس پر عدالتی فیصلے نے ذرا ٹھہروکی مہر ثبت کردی۔ہم سندھ ہائیکورٹ کے 30 جون کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔ 50 برس میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے، لوگوں نے سرکاری نوکری کے لیے درخواست دینی چھوڑدی تھی ۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بھٹو کی نسل پرست حکومت اور نسل پرست حکمران نےکوٹہ سسٹم لگاکر تقسیم کی بنیاد ڈالی، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں 140اے پر عمل درآمد کا فیصلہ آچکا ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا اس پر سو موٹو ایکشن لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا روز اول سے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کو برابر کا وفادار اور برابر کا حقدار سمجھا جائے مگر ملک کی تقسیم کرنے والوں نے بانیان پاکستان کی اولادوں پر زِندگی تنگ کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کیے، پاکستان ٹوٹنے کے بعد اداروں کو قومیائے جانے کے نام پر جاگیرداروں اور وڈیروں کے حوالے کر دیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پنجاب میں واضح اکثریت ہونے کے باوجود صرف سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کرنا نسل پرستانہ سوچ کا عکاسی تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 50 برسوں میں جعلی ڈومیسائل بنا کر 80 فیصد نوکریاں ہڑپ کرلی گئیں ، کوٹہ سسٹم اور 18ویں ترمیم نے بے رحمانہ طریقے سے جاگیردارانہ نظام کو تقویت بخشی ،اس نظام سے فائدہ ہونا ہوتا تو آج پاکستان تعلیمی میدان میں نائیجیریا سے مقابلے پر نہیں ہوتا ، آج سندھ میں جمہوریت بھی دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ سینئر مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میرٹ کے قتل کی راہ میں حائل ہوگئی، یہ مردم شماری کے بعد دوسری کامیابی ہے ، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو بازیاب کروانا اور کل کے عدالتی فیصلے نے ایم کیو ایم کی کامیاب جد و جہد کو ایک نئی جلا بخش دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم نے سندھ کی دو بڑی اکائیوں کے درمیان خلیج پیدا کی جس کا فائدہ غریب اور مظلوم سندھیوں کو بھی نہیں ہوسکا ، ہم 50 برس میں کوٹہ سسٹم کے ناجائز استعمال کو ختم نہیں کرواسکے۔ کوٹہ سسٹم کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے نوجوانوں پر سرکاری ملازمتوں کے راستے بند کرنے کے لیے نافذ کیا گیا۔اب ایم کیو ایم اپنے اصل کی جانب دوبارہ لوٹ رہی ہے ایک بار پھر کوٹہ سسٹم اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف اپنی جد و جہد کا آغاز کرنے جارہی ہے ۔ ایم کیو ایم شہری سندھ کے تمام حقوق کے اوپرسخت نگرانی کرتے ہوئے ہر قسم کی دھاندلی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء نسرین جلیل، انیس احمد قائم خانی، سید امین الحق اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ShareTweet
Previous Post

ماہرہ خان کو بولڈ لباس زیب تن کرکے تصاویر اپ لوٹ کرنا مہنگا پڑگیا

Next Post

بھٹو پر الزامات شرمناک،ایم کیو ایم معافی مانگے،گورنر استعفیٰ دیں،پیپلزپارٹی

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

بھٹو پر الزامات شرمناک،ایم کیو ایم معافی مانگے،گورنر استعفیٰ دیں،پیپلزپارٹی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved