Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطاءاللہ تارڑ

Abid Hussain by Abid Hussain
March 28, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشام میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وزیراعظم نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنا اور اپنے دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاق کی تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاک چین دوستی ان شاءاللہ قائم و دائم رہے گی۔

بدھ کو یہاں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز بشام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعہ پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے، ہر مشکل وقت اور عالمی فورمز پر چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک میں معاشی ترقی کا ضامن ہے، سی پیک کی بدولت ہماری جی ڈی پی میں خاصا اضافہ ہوا، اس سے ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے تمام تر مصروفیات ترک کر کے چینی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چین کے سفیر کو دہشت گردی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ایسے واقعات پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

پاک چین دوستی ان شاءاللہ قائم و دائم رہے گی۔ وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے بتایا کہ آج وزیراعظم پاکستان نے سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف آف آرمی اسٹاف، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ، چیف سیکریٹریز، آئی جیز، گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور قوم کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی سالمیت اور مفاد پر وفاق کی تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، ہم اپنا اور اپنے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اس حوالے سے آج سیکورٹی فورسز کے کردار کو بھی سراہا گیا جنہوں نے گوادر، تربت واقعات میں بہت تگ و دو کر کے قیمتی جانوں کو ضیاع سے بچایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جو حکمت عملی بنائی جائے گی اس کے لئے آپس میں کوآرڈینیشن کا مربوط میکنزم بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی کے قیام پر بھی مشاورت ہوئی۔ اجلاس کے شرکاءکے حوصلے بلند تھے اور سب ایک پیج پر تھے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ 2013ءمیں جب ہم اقتدار میں آئے تھے تو آئے روز دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے تھے لیکن 2018ءمیں ہم ایک پرامن پاکستان چھوڑ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی قوم اور قیادت کے لئے ہمارے جذبات ہیں، یہ وہ قوم ہے جس نے پاکستان کا ہر محاذ پر ساتھ دیا، ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان واقعات کی روک تھام کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم بات چیت کے ذریعے معاملات کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس او پیز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کی دو کیٹیگریز ہیں ایک سی پیک دوسرے دیگر منصوبوں پر کام کرتے ہیں، دونوں کو سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، عثمان بزدار اور محمود خان کو نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے سے کس نے روکا تھا.

عمران خان کی حکومت نے اس پر توجہ کیوں نہیں دی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے لئے جذبات سے پوری قوم واقف ہے، چین کے ساتھ ہمارے تعلقات آج کے نہیں، بلکہ دہائیوں پرانے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، آج کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے، انہوں نے بھی تمام تر موقف کی تائید کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے، دہشت گردی کا سدباب کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیکورٹی جوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے کہ وہ اس پر کام شروع کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو شروع ہو رہا ہے، اس میں چینی باشندوں کے افسوسناک واقعہ پر بھی گفتگو ہوگی۔ اپوزیشن سے بھی کہیں گے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے

ShareTweet
Previous Post

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں پرجوش طریقے سے شرکت کرنے کا اعلان

Next Post

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویژنل بورڈ کی منظوری

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویژنل بورڈ کی منظوری

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویژنل بورڈ کی منظوری

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved