کراچی(رپورٹر ماریہ اسمعیل)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاھ کا یونیسیف کی جانب سے سندھ میں آواز 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے عورتوں اور بچوں کے حقوق کے لئے 22 سے زائد قانون بنائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے برتھ رجسٹریشن کی تمام فیس ختم کی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ 20 لاکھ سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان گھروں کے حقوق عورتوں کو دیئے جا رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاھ نے مزید کہاکہ
بہت جلد ڈومیسٹک ورکر کے حقوق کا قانون بنایا جائے گا۔ چائلڈ میرج قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ کاکہناتھا کراچی میں 75 ایکڑ پر مشتمل انکلوسیو سٹی بنائی جائی گی۔ انکلوسیو سٹی میں خصوصی افراد کو مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف شاھ نے کہاکہ آواز 2 کا مقصد بچوں کی جبری شادیوں، صنفی تشدد، اور بچوں کے تحفظ پر توجہ دینا ہے۔آواز 2 پروگرام کے تحت سندھ میں 7.4 یورو کی انٹروینشن کی جا رہی ہے۔
قانون سازی اور ڈیجیٹل پیدائش کے اندراج میں لڑکیوں اور اقلیتوں کی شمولیت پر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر، برطانوی ہائے کمیشن سمیت دیگر شریک ہوئے۔یادرہے کہ پنجاب اورکے پی کے بعد اس کوسندھ میں رائج کیاجارہاہے۔