Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

فیضان مدینہ میں اجتماع افتتاح بخاری شریف کا انعقاد تقریب میں اراکین شوریٰ، مفتیان کرام سمیت پانچ ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے

 علامہ الیاس قادری نے دورہ حدیث کے طلباء کو مبارکباد دی اور پہلی حدیث پڑھ کر سنائی علم ادب کے بغیر فائدہ نہیں دیتا، ادب کے اصولوں کو اپنا مقصد بنائیں، علامہ الیاس قادری

Abid Hussain by Abid Hussain
April 22, 2024
in Blog
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں جامعاتُ المدینہ کے طلبہ کیلئے افتتاحِ بخاری شریف کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں نگران شوریٰ، اراکین شوریٰ،مفتیان کرام، جامعۃ المدینہ کے ناظمین، اساتذہ کرام سمیت دورہ حدیث کے طلباء و دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے، اجتماع سے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے دورہ حدیث کے طلباء کرام کو مبارکباد دی اور بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر سنائی۔ تقریب میں موجود پانچ  ہزار سے زائد طلبہ کو بخاری شریف کا افتتاحی درس دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّارقادری دامت برکاتم العالیہ نے کہا کہ علم کا سیکھنا سکھانا خوش نصیبوں کاوظیفہ ہے، یہ ایساپاکیزہ عمل ہے جس سے بڑھ کر سعادت نہیں، یہی انبیاعلیہم السَّلام کی میراث ہے، امیرِ اہلِ سنت نے بخاری شریف کی پہلی روایت پر طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے اپنے قلب و قالب کی صفائی اور نیک و جائز کاموں سے قبل اچھی نیتیں کرنے پر زوردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ بخاری شریف احادیث مبارکہ کی مشہور کتا ب ہے،سند کے اعتبار سے قرآن کریم کے بعد اس کا درجہ ہے، انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں علم ادب کے بغیر فائدہ نہیں دیتا،ادب زیادہ ہو اور علم قلیل ہو تو بھی فائدہ دیتا ہے،اسکول وکالج وغیرہ میں علم حاصل کرنے والے طلباء علم دین اور ادب کے اصولوں کو بھی اپنا مقصد بنائیں اور جو علم دین کے حصول میں مشغول ہیں انہیں اپنے اخلاق وکردار کو اچھابنانے کی اشد ضرورت ہے، اللہ پاک ہمیں شریعت کے آداب کا خیال کرنے والا باادب مسلمان بنائے۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ جنت نور مصطفی ﷺ سے بنی ہے اور جنت کو ہمارے آقا ﷺ سے ایسی ہی محبت ہے جیسے بچے کو اپنے والد سے ہوتی ہے،جب جنت حضور ﷺ کا ذکر خیر سنتی ہے،یعنی درود پاک سنتی ہے تو اس میں پھرتی آجاتی ہے اور وہ اڑ کر حضور پر نور ﷺ کی بارگاہ میں آنا چاہتی ہے،کیونکہ اسے حضور ﷺ سے سیرابی حاصل ہوتی ہے۔  امیر اہل سنت نے کہا کہ عالم کا مقابلہ نہیں،لہٰذا طلباء کرام علم حاصل کرنے اور علم دین سیکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ShareTweet
Previous Post

بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے چند صارفین کی وجہ سے دیگر گھروں کی بجلی منقطع کرنا زیادتی ہے ،ایکشن لیا جاے گا، ناصر شاہ

Next Post

پیپلز پنک بس سروس 2 نئے روٹس کا افتتاح

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
پیپلز پنک بس سروس 2 نئے روٹس کا افتتاح

پیپلز پنک بس سروس 2 نئے روٹس کا افتتاح

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved