Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

 نیپرا نے مالی سال 2024-2028 کیلئے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی

یہ فیصلہ کے الیکٹرک کو جدید، پائیدار ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا،مونس عبداللہ علوی

Abid Hussain by Abid Hussain
May 24, 2024
in Blog
0
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی، 20 مئی، 2024: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2024-2028 کے لیے کے۔ الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام (پی اے پی) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار اور مستحکم فراہمی کے لیے کے۔ الیکٹرک کی حکمت عملی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

کے۔ الیکٹرک کی جانب سے 20 مارچ 2023کو پی اے پی کا جامع منصوبہ جمع کرایا گیا تھا جس کے تحت قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔ یہ منصوبہ نیپرا کے منظور شدہ آئی جی سی ای پی 2022-2032، نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 اور نیشنل الیکٹرسٹی پلان 2023-2027 سے مطابقت رکھتا ہے۔

منظور شدہ منصوبے کی خصوصیت قابل تجدید توانائی پر انحصار ہے۔ کے۔ الیکٹرک 2023 تک سولر اور ونڈ انرجی سمیت 1,282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں 270 میگاواٹ کا سولر پی وی پروجیکٹ اور دھابیجی گرڈ اسٹیشن کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ قابل ذکر ہے۔ اس پروگرام میں شامل منصوبے شہر کے توانائی مکس میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور بجلی کی مستحکم فراہمی کے ساتھ کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے نیپرا کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا” ہم اپنے پاور ایکوزیشن پروگرام پر نیپرا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے آئندہ 5 سال کے لیے ہمیں واضح روڈ میپ مل گیا ہے۔ کلین انرجی کو اپنے نظام میں شامل کرنا توانائی کے پائیدار نظام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، جس سے قابل اعتماد اور قابل استعداد بجلی کی فراہمی میں توازن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہمارے 640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عالمی سطح پرکافی دلچسپی دیکھی گئی ہے، جو کے۔ الیکٹرک کے بطور برانڈ ساکھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ فیصلہ ہمیں جدید، پائیدار ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا، جو بالآخر کراچی کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا اور اس کے رہائشیوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔”

مزید برآں پی اے پی میں مقامی کوئلے کی پاور پروڈکشن صلاحیت میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے جو توانائی مکس کو متنوع بنائے گا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا۔

پی اے پی میں کے۔ الیکٹرک کے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی درآمد کرنے کے معاہدوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں، جس سے گرڈ کا بہتراستعمال یقینی بن سکے گا۔ یہ اقدام ریگولیٹڈ صارفین کے ساتھ ساتھ توانائی شعبے کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

اس منصوبے کی منظوری کے۔ الیکٹرک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ یہ کراچی کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھا کر پائیداری کو فروغ دے گا۔ اس منصوبے کے کامیاب نفاذ

سے شہر کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور اس کے رہائشیوں و کاروباری اداروں کو بجلی کی قابل اعتماد وپائیدار فراہمی ممکن ہوگی۔

دریں اثناء چیف ایگزیکٹیو کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے  نیپرا کی جانب سے پاور ایکوزیشن پروگرام برائے سال 2004-28 کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے پی میں کے الیکٹرک کو 5 سال کا واضح روڈ میپ مل گیا ہے۔کلین انرجی کو شامل کرنا توانائی کے پائیدار نظام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے،قابل اعتماد اور قابل استعداد بجلی کی فراہمی میں توازن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔کے الیکٹرک کے 640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عالمی سطح پر دلچسپی دیکھی گئی ہے، ۔مقامی ایندھن پر بجلی کی پیداوار کے الیکٹرک کے توانائی مکس کو متنوع بنائے گا،کے الیکٹرک کے وضع کردہ پی اے پی میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا۔ 

ShareTweet
Previous Post

بینک اسلامی فری لانسرز اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کے لیے خصوصی ترجیحی بینکنگ لاؤنج ورک اسپیس بلا معاوضہ فراہم کرے گا

Next Post

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مون سون کے پیش نظر متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا اور انہیں ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایات کی ہیں.

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مون سون کے پیش نظر متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا اور انہیں ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایات کی ہیں.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved