کراچی (پ ر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین کے امیدوار انجینئر عبید اللہ خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی انجینئرز کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مساوی لائیں گے۔ یہاں کے انجینئرز انتہائی باصلاحیت ہیںاور مختلف شعبوں میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کے انجینئرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے 2024 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ہر بیروزگار انجینئر کو 80 ہزار روپے انٹرن شپ 60 ہزار انجینئرز کو روزگار کی فراہمی اور کئی عشروں سے PEC پر قابض مختلف مافیاز کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں انصاف انجینئرز پاکستان، پاکستان ینگ انجینئرز، پاکستان بے روزگار انجینئرز، پاکستان پروفیشنل و پروگریسو انجینئرز، انسٹیٹیوشنز آف انجینئرز پاکستان (IEP) نے انجینئر عبید اللہ اچکزئی کی حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔