کراچی(پاک نیوز24)پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی ٹرنکومیلی، سری لنکا میں منعقدہ کمانڈنٹ کپ سیلنگ ریگاٹا جیت لیا۔ مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چین اور بھارت کی بحریہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ میں سیلنگ بوٹس کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کلاسز بشمول لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹیگریز پر منعقد کیا گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم نے لیزر ریڈیل میں سلور میڈل اور انٹرپرائز کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور ٹرافی حاصل کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم میں آفیسر کیڈٹس سید صاخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم شامل تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پریانتھا پریرا نے فاتح ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔سیلنگ کے مقابلے نے نوجوان کیڈٹس میں بلعموم سیلنگ اور بین الاقوامی میدان میں مقابلے کی مہارت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا- پاک بحریہ کی مستقبل کی قیادت کو معیاری نصابی اور غیر نصابی تربیت فراہم کرنا پاکستان نیول اکیڈمی کا خاصہ ہے۔