Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

پاکستان کی آبادی 24کروڑ14لاکھ 90ہزار،61فیصدخواندہ

کل آبادی میں 68فیصد مرداور 53فیصد خواتین شامل ، شرح نمو 2.5فیصد،2050تک آبادی دگنا ہونے کا خدشہ

Abid Hussain by Abid Hussain
July 18, 2024
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(پاک نیوز24)ادارہ شماریات نے گزشتہ روز پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیلی نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 24کروڑ14لاکھ 90ہزار ہے اور61فیصدافرادخواندہ ہیں ،جن میں 68فیصد مرد اور 53فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں ۔کراچی سب سے بڑاشہر ہے ، پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.5 فیصد ہے اوریہ خطے میں بلند ترین سطح ہے،اگر یہ شرح نمو برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہو جائے گی۔ پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان میں 51.5 فیصد مرد اور48.5 فیصد خواتین ہیں،دیہی آبادی 61 فیصد جبکہ شہری آبادی 39 فیصد ہے۔ پاکستان میں 87 لاکھ غیر مسلم آباد ہیں، اسی طرح غیر ملکیوں کی تعداد 21 لاکھ 20 ہزار ہے جن میں سے 90 فیصد سے زائد افغان شہری ہیں،سب سے زیادہ افغان شہری خیبر پختوانخوا میں مقیم ہیں۔ کراچی دو کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، لاہور ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی کے ساتھ دوسرا اور پشاور 47 لاکھ 60 ہزار آبادی کے ساتھ تیسرا بڑا شہر ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر کی آبادی 25 لاکھ 90 ہزار ہے۔ پاکستان میں 10 سال یا زائد عمر کے 10 کروڑ 41 لاکھ افراد پڑھے لکھے ہیں، اسلام آباد 84 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ سرفہرست ہے۔66 خواندہ آبادی کے ساتھ پنجاب دوسرے ، سندھ 58 فیصد کے ساتھ تیسرے، خیبرپختونخوا 51 فیصد کے ساتھ چوتھے اور بلوچستان 42 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک میں 36 فیصد بچے سکول سے محروم ہیں جبکہ پانچ سے 16 سال کی عمر کے دو کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 96 لاکھ، سندھ میں 78 لاکھ ،خیبرپختوانخوا میں 49 لاکھ اور بلوچستان میں 50 لاکھ ہے ۔بلوچستان میں سب سے زیادہ 58 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، سندھ میں شرح 46 فیصد اور خیبرپختوانخوا میں 37 فیصد ہے،پنجاب میں سب سے کم 27 فیصد بچے سکول نہیں جاتے جبکہ بلوچستان میں خواتین میں شرح خواندگی صرف 33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان میں 18.4 فیصد آبادی پینے کے پانی کے لئے کنوؤں کا استعمال کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 10.2 فیصد، سندھ میں 3.5 فیصد اور پنجاب میں 0.97 فیصد آبادی کنویں کا پانی استعمال کرتی ہے۔پاکستان میں نصف سے زائد 52 فیصد آبادی لکڑیاں جلا کر کھانا بناتی ہے، 14 لاکھ گھروں میں آج بھی جانوروں کا گوبر ایندھن کے طور پر جلایا جاتا ہے۔ملک بھر میں 42 فیصد گھرانوں کو کھانا بنانے کیلئے گیس میسر ہے، 43 ہزار گھرانے بجلی سے کھانا بناتے ہیں جبکہ 45 ہزار گھرانے کھانا بنانے کیلئے مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں۔پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد افرادمعذور ، 3.30مرد فیصداور2.88 خواتین معذور ہیں ۔پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023 کو ہوا، اپنی نوعیت کی اس پہلی مردم شماری میں کاغذ اور قلم کے روایتی استعمال کی بجائے ٹیبلیٹس اور آن لائن ایپلیکشنز کو استعمال کیا گیا۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج 30 اپریل 2023 کو جاری ہونا تھے مگر تقریباً ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے یہ نتائج گزشتہ روز جاری کئے گئے ہیں ۔

ShareTweet
Previous Post

پاک چین تعلقات غیر معمولی، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی ہیں، آرمی چیف

Next Post

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج ،سرکاری ٹی وی اسٹیشن نذر آتش ،32ہلاک

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج ،سرکاری ٹی وی اسٹیشن نذر آتش ،32ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved