Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
چین کا زرعی سائنس سٹی ایس سی او ممالک میں جدید زرعی ترقی کے لئے سمارٹ حل

چین کا زرعی سائنس سٹی ایس سی او ممالک میں جدید زرعی ترقی کے لئے سمارٹ حل

’چین کا زرعی ترقی کا تجربہ ترقی پذیر ممالک کے لئے بہت متاثر کن ہے اور ان مصنوعات کی میرے ملک میں بھی فوری ضرورت ہے۔ جیری

Abid Hussain by Abid Hussain
October 31, 2024
in Blog, دنیا, صفحہ اول
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یانگ لنگ،چین(شِنہوا)چین کے صوبہ شانشی کے شہر یانگ لنگ میں جاری 31 ویں چین یانگ لنگ زرعی ہائی ٹیک میلے کے دوران سری لنکا سے تعلق رکھنے والے جیری زرعی سائنس و ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں مصروف ہیں۔
اس سال ان کا ایک منصوبہ میلے میں نمائش کے لئے رکھے گئے زرعی ڈرونز درآمد کرنا ہے۔ اس موقع پر جیری نے کہا کہ ’’چین کا زرعی ترقی کا تجربہ‘‘ ترقی پذیر ممالک کے لئے بہت متاثر کن ہے اور ان مصنوعات کی میرے ملک میں بھی فوری ضرورت ہے۔
چین کے پہلے قومی زرعی ہائی ٹیک انڈسٹری زون کے طور پر یانگ لنگ جسے ’’زرعی سائنس سٹی ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، بین الاقوامی زرعی تبادلوں اور تعاون کے لئے ایک نیا مرکز بنتا جارہا ہے۔
ایس سی او ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ایکسچینج اینڈ ٹریننگ ڈیمونسٹریشن بیس آفس کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ما جنگ کے مطابق اب تک اس بیس نے زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت کے 120 سے زائد اجلاس منعقد کئے ہیں، ایس سی او کے رکن اور ترقی پذیر ممالک کے لئے 2400 سے زائد زرعی عہدیداروں اور تکنیکی ماہرین کو تربیت دی ہے، غربت کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی تربیت میں شرکت کے لئے 300 سے زائد عہدیداروں کا انتظام کیا ہے جبکہ 42 ہزار افراد نے آن لائن مطالعہ کیا۔


ماجنگ نے کہا کہ اس کے علاوہ بیس نے ایس سی او ممالک میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے 10 نمائشی پارک تعمیر کئے ہیں، اس کی زرعی ٹیکنالوجی کو 20 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے پر بروئے کار لایا گیا ہے۔
یانگ لنگ میں واقع شمال مغربی زرعی و جنگلاتی یونیورسٹی نے ایس سی او زرعی یونیورسٹیز الائنس کا آغاز کیا، جس میں اب 8 ایس سی او ممالک کی 21 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
پاکستان میں یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ وسیع تعاون کے ساتھ یونیورسٹی نے چائنہ پاکستان ایگریکلچرل بائیو ریسورسز ریسرچ سنٹر قائم کیا ہے۔ اب یونیورسٹی چین۔ پاکستان زرعی سائنس اور تعلیمی مرکز کے قیام کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس وقت یونیورسٹی میں 142 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
قازقستان اور بیلاروس میں گندم کی اقسام نے مقامی اقسام کے مقابلے میں پیداوار میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ ازبکستان میں نمائشی پارک میں یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ پانی، کھاد اور مربوط آبپاشی کے آلات نے فصل کی پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے اور 50 فیصد تک پانی کی بچت کرنے میں مدد کی ہے۔
یانگ لنگ زرعی ہائی ٹیک میلہ جسے “زرعی اولمپکس” بھی کہا جاتا ہے، شعبہ زراعت میں کام کرنے والے دنیا بھر کے لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ پرکشش ہوتا جارہا ہے۔ اس سال میلے میں 49 ممالک کی 1800 کمپنیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک، 14 ڈائیلاگ پارٹنر ممالک اور 2 مبصر ممالک سمیت مجموعی طور پر 26 ممالک نے شرکت کی

ShareTweet
Previous Post

سندھ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ فنڈ اور حبیب میٹروپولیٹن بینک سندھ میں انٹرپرائز کے فروغ کے لئےشراکت داری کا معاہدہ

Next Post

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved