Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
چین کی طبی ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سےنئی زندگی مل گئی

چین کی طبی ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سےنئی زندگی مل گئی

فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال میں انوکھی بیماریوں کے شکار 39 مریضوں میں سٹیم سیل کی منتقلی ہوچکی ہے

Abid Hussain by Abid Hussain
October 12, 2024
in Blog, انٹرٹینمنٹ, صفحہ اول
0
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شنگھائی (شِنہوا) فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر ہاؤس میں ڈاکٹروں نےایک نو زائیدہ بچی کے ناف کے سٹیم سیلز اس کی دو سالہ بہن اینا (فرضی نام) کے جسم میں منتقل کئے۔

شنگھائی میں تین ماہ کے انتظار کے بعد اینا اور اس کے اہلِ خانہ کو نئی زندگی ملی ہے۔

اینا دو سالہ پاکستانی بچی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ سعودی عرب میں رہتی ہے۔ ڈیڑھ سال کی عمر میں اینا ڈگمگاتے ہوئے چلتی تھی، اس کی آنکھوں میں بھینگا پن تھا اور اسے چیزیں پکڑنے میں دشواری ہوتی تھی۔ چونکہ اینا کی بہن میں بھی یہی علامات پائی جاتی تھیں تاہم اس کی تشخیص تاخیر سے ہوئی۔

اس مرتبہ اینا کے والدین تیار تھے اور اسے بروقت ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ مقامی ہسپتال میں میگنیٹک ریسوننس امیجنگ (ایم آر آئی) اور جینیاتی تشخیص کے بعد اینا میں اعصابی نظام کی انوکھی خاندانی خلیوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کا نام میٹا کرومیٹک لیوکوڈس ٹرافی ہے۔ مقامی ڈاکٹر نے اینا کے والدین  کو بتایا کہ اس بیماری سے بچی کا اعصابی نظام آہستہ آہستہ تباہ ہوگا جس کے بعد اس کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

اینا کے والدین اپنی بچی کی زندگی بچانے کے لئے فکر مند تھے۔چینی دوستوں کے تعاون سےانہیں معلوم ہوا کہ فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال میں اینا کا علاج ہو سکتا ہے کیونکہ اس ہسپتال میں اس جیسی بیماریوں کے شکار 39 مریضوں میں سٹیم سیل کی منتقلی ہوچکی ہے۔

اینا کے اہلِ خانہ پر امید ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کے شنگھائی انٹرنیشنل کنسلٹیشن ہال سے رابطہ کیا۔
مختلف ماہرین نے 11 جولائی کو پہلی آن لائن کثیر جہتی تشخیص کے ذریعے اینا کے علاج کے لئے سٹیم سیل کے ٹرانسپلانٹ کا تعین کیا۔

اس دوران اینا کے والدین نے ہسپتال کے تعاون سے فوری طور پر ویزا کے لئے درخواست دی اور ہسپتال میں داخلے کے لئے 29 جولائی کو شنگھائی پہنچ گئے۔ ماہرین کی ٹیم نے تفصیلی معائنہ کیا اور اینا کے ٹرانسپلانٹ کے لئے موزوں سیل تلاش کیا۔

فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کے ڈائریکٹر وینگ یی کا کہنا تھا ’’ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ہمارا ارادہ کچھ اور تھا تاہم ماہرین کے دوسرے کثیر جہتی مشاورتی اجلاس میں ہم نے غور کیا کہ اینا کی والدہ حمل کے آخری مرحلے میں ہے۔ہم نے فوڈان یونیورسٹی کے آبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی ہسپتال کے

ماہرین کو خصوصی طور پر مدعو کیا تاکہ ان سے معلوم کیاجائے کہ کیا نومولود بچے کے سٹیم سیل اینا میں منتقل کئے جا سکتے ہیں‘‘۔وینگ یی نے مزید کہا کہ میچنگ رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ نومولود بچے کے سٹیم سیل اس کی بہن میں منتقل کئے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے 29 اگست کو ہونے والے تیسرے مشاورتی اجلاس میں شنگھائی کورڈ بلڈ بینک کے ماہرین نے بھی شرکت کی جس میں بچے کی پیدائش، کورڈ بلڈ کے حصول، منتقلی، تیاری اور اسے محفوظ بنانے سمیت اینا کے ٹرانسپلانٹ آپریشن کے تمام انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

11 ستمبر کو اینا کی والدہ نے کامیابی سے بچی کو جنم دیا۔ ماہرین نے نومولود بچی کے ناف سے کورڈ بلڈ حاصل کر کے شنگھائی کورڈ بلڈ بینک کے عملے کو بھیجا اور فوری طور پر مختلف تشخیص، تیاریوں، منجمد کرنے کے عمل اور محفوظ بنانے کی غرض سے لیبارٹری منتقل کر دیا۔

فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کے شعبہ ہیماٹالوجی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر چھیان شیاؤن کا کہنا تھا ’’کئی تیاریوں کے بعد بچی کے ناف سے حاصل کیا گیا کورڈ بلڈ اینا کے جسم میں منتقل کیا گیا۔ٹرانسپلانٹ ویئر ہاؤس میں موجود اس کے والد اور باہر انتظار کرنے والی اس کی ماں دونوں ہی نہایت خوش تھے‘‘۔
چھیان کے مطابق مستقبل میں بھی ٹیم اینا کی صحت کی بحالی کے مشکل عمل میں پوسٹ ٹرانسپلانٹ اقدامات جاری رکھے گی

ShareTweet
Previous Post

امریکی حکومت نے ٹیچرز ریسورس سینٹر کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کا آغاز کیا

Next Post

سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کا شراکت داروں کے ساتھ اہم اجلاس: ہنگامی اقدامات کی سفارشات

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کا شراکت داروں کے ساتھ اہم اجلاس: ہنگامی اقدامات کی سفارشات

سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کا شراکت داروں کے ساتھ اہم اجلاس: ہنگامی اقدامات کی سفارشات

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved