کراچی(پاک نیوز24 )کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے صحافی کو آپریٹیو سوسائٹی میں پودا لگا کر کراچی انتظامیہ کی مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں شجر کاری مہم جاری ہے خوش آئند ہے کہ مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں غیر سرکاری تنظیموں نے دلچسپی لی ہے اور وہ تعاون کر رہے ہیں انھوں نے صحافی کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے کراچی انتظامیہ کی شجرکاری مہم میں حصہ لے رہی ہے. اس موقع پر سوسائٹی کے صدر نصیر ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔