ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ایل پی جی اور سلنڈر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات اور کارروائی کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا فیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری سلنڈروں فرخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں گی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی آفس ہاظم بنگوار ، اوگرا سول ڈیفینس ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی ایف پی سی سی آئی کے کنروینر محمد الی حیدر، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسو سی ایشن کے نمائندے فرحان الیاس سمیت متعلقہ اداروں کے افسران جبکہ ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد مین اوگرا کے سنیئر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
اوگرا کے افسران نے ایل پی کے ڈسٹری بیوشن نظام کے بارے مین بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ایل پی جی اور سلنڈر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات اور کارروائی کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع شرقی میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کرنے والی 97 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور انھیں سربمہر کیا گیا جبکہ ضلع وسطی مین 25 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کورنگی، کیماڑی اور غربی مین بھی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے غیر معیداری سلنڈروں کی فروخت کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی
کمشنر نے اوگرا سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو کہا کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے اقدامات کو موثر بنائیں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع مین اوگرا ، سول ڈیفنینس اور پولیس کی مدد سے غیر قانونی فروخت کے خلاف مربوط کوششیں کریں گے۔