کراچی (پ ر) کور کمانڈر کراچی نے گوادر میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کی پی این ایس شفا میں عیادت کی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ قوم اپنے دلیر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں۔
ان شیر جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد اپنے مضمموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
کور کمانڈر کراچی نے مزید کہا کہ پاک فوج کے دلیر جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔