Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

افغان سفارتکار کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہئے تھا، واپس بھیجا جائے،گورنرسندھ

Abid Hussain by Abid Hussain
September 19, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے بارے میں جو منفی بیانیہ پیش کیا جاتا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،ٹیسوری
سن 20235 تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضے اتار کر انہیں فارغ کردیں گے،مولانا بشیر فاروق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیاہے ۔یہ آئی ٹی پارک سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام بلوچ کالونی پل کے قریب قائم کیا گیاہے۔ اس پارک میں جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

 تقریب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروق قادری ، غیر ملکی سفار ت کار بالخصوص بحرین ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، جاپان، انڈونیشیا کے قونصل جنرل سمیت ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل ،کاروباری افراداور عمائدین شہر بھی شریک تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج سیلانی نے آئی ٹی پارک قائم کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں اعلی اور جدید تعلیم دینے کا مقصد زر مبادلہ کا حصول ہے اس ضمن میں حکومت پرائیویٹ سیکٹر اور غیر منافع بخش اداروں کے آئی ٹی پروگراموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت بڑھتی جارہی ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بابرکت روز میرا نوٹیفکیشن نکلا جو میرے لئے اعزاز ہے اسی روز عہد کیا کہ رسول خدا کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانیت کی خدمت کروں گا۔ جو بھی منصوبہ ابھی صرف سوچا ہی تھا کہ غیب سے مجھے اللہ تعالیٰ کی نصرت ملی۔

گورنرکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 2040ءمیں قائد کا پاکستان کیسا ہو ! کا ڈرافٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دے دیاہے اس ڈرافٹ کو 25 دسمبر کے روز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پیش کریں گے۔

ڈرافٹ میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں خامیوں کی نشاندہی کر تے ہوئے اس کی بہتری کی تجاویز بھی شامل ہیں۔یہ ڈرافٹ سیاست دانوں کو بھی پیش کیا جائے گا ۔

انہوں نے مولانا بشیر فاروق قادری کی سماجی اور تعلیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ پورے صوبہ کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا مشن ہے۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ افغانستان کے سفارتکار کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔

اپنے محسن ملک کے قومی ترانہ کا احترام نہ کرکے انہوں نے غیر مناسب اقدام کیاہے۔افغان حکومت کو انہیں فوری واپس بلاکر ایسے افراد کو بھیجنا چاہیے جو سفارتی آداب سے واقف ہوں۔ ا

نہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں جو منفی بیانیہ پیش کیا جاتا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ سفارت کاروں سے گزارش کریں گے کہ وہ اس کام میں ہماری مدد کریں۔

سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2035 تک سیلانی کے آئی ٹی ماہرین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضے اتار کر انہیں فارغ کردیں گےکیونکہ ہم نے یہ خواب دیکھا ہے کہ ہم ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے جوتے کیوں چاٹیں۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیثی نے کہا کہ اگلے دو سال پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کے سال ثابت ہونگے۔آج سیلانی کی ایک اور کوشش دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ تبدیلی کا عمل اور سفر شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان کے نوجوان مایوس نہ ہوں ۔سیلانی کے تعلیمی شعبے کے سربراہ اور ٹرسٹی افضل چامڑیہ نے کہا کہ آئی ٹی کی شکل میں دنیا بھر میں چوتھے صنعتی انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے ۔

صدر مملکت اور گورنر سندھ کے ساتھ سیلانی کی بڑے پیمانے پر کوششوں سے پاکستان اس انقلاب کا ہم سفر بن چکا ہے ۔ پاکستان کو معاشی بھنور سے اب آئی ٹی کا شعبہ ہی نکالے گا۔انہوںنے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کے قیام میں مدد دینے پر آصف جھانگڑا اور ان کی صاحبزادی ارتقا حسن کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری جب زیتون اشرف آئی ٹی پارک پہنچے تو مولانا بشیر فاروق قادری ، سی ای او محمد غزال ،ٹرسٹی افضل چامڑیہ اور امجد چامڑیہ نے انکا استقبال کیا ۔

گورنر سندھ کے ہمراہ تمام قونصل جنرلزکو دوسری منزل کا دورہ کروایا گیاجہاں سیلانی کے ان طلباء سے ملاقات کروائی گئی جنہوں نے سیلانی سے تربیت لیکر اپنے اسٹارٹ اپ کا آغاز کیا ہے۔گورنر سندھ نے طلبہ سے بات چیت بھی کی۔

ShareTweet
Previous Post

پاکستان کا آئی ٹی ، سافٹ ویئر کا کاروبار چینی کمپنیوں کیلئے پرکشش مارکیٹ ثابت ہو گا،نعیم آفتاب

Next Post

امریکی قونصل خانہ کراچی کیجانب سے 2024 کے لیئے ایک اورانگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
امریکی قونصل خانہ کراچی کیجانب سے 2024 کے لیئے ایک اورانگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

امریکی قونصل خانہ کراچی کیجانب سے 2024 کے لیئے ایک اورانگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved