Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

گورنر سندھ اور میئر کراچی میں سرد جنگ کا آغاز

ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس نے نئی بحث کا آٖغاز کرادیا،جواب دینے کے لیے مرتضیٰ وہاب میدان میں اتر گئے

Abid Hussain by Abid Hussain
April 7, 2025
in Blog
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 کراچی..
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب روپے اور کے پی ٹی، ریلوے کی اراضی کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں،جو بات کرنی ہو براہ راست مجھ سے کریں، اپنے ترجمان کو بیچ میں نہ لائیں، گزشتہ بیس روز سے کراچی کا مقدمہ وفاق کے نمائندے کے ساتھ لڑ رہا ہوں، یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشوں، پہیہ جام، تاجروں کے اغواء اور جبری بھتے کا دور چلتا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی نے آج یہاں صورتحال تبدیل کردی ہے اور کراچی میں تعصب پر مبنی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، مرتضیٰ وہاب، سلمان اور پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن آج بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے مطابق کراچی میں کام کر رہا ہے، ہمارا رشتہ اس شہر کی مٹی سے یہاں کے لوگوں سے ہے اور یہ برقرار رہے گا، میری میئر شپ کے دو سال دو مہینے دس دن باقی ہیں اس مدت کے دوران شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرائیں گے، ٹیسوری صاحب خود کو عوامی گورنر کہتے ہیں اور گاڑیوں کا قافلہ لے کر سڑکیں بلاک کر دی جاتی ہیں، یہ چھچھور پن ہم سے نہیں ہوسکتا، گورنر صاحب تین یا چار سو ووٹ والوں سے میری بات نہ کروائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی کہتے ہیں، ان کے ترجمان سابق میئر اور سابق وفاقی وزیر فاروق ستار نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے نا شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھو لہٰذا ریکارڈ کی درستگی کے لئے اپنے ترجمان کے بجائے میں خود انہیں جواب دے رہا ہوں، یہ 12 مئی کا کراچی نہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے یہاں دہشت اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے اور اب یہاں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں، ہم تو نالوں اور سیوریج لائنوں کو کلیئر کررہے ہیں آپ لوگوں کی طرح بوریاں اور پتھر نہیں ڈالیں گے،انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے خود مجھے پیشکش کی تھی کہ جو اختیار چاہے لے لو،ہم نے جواباًکراچی کے لئے اسکیمیں بھیج دیں اور کہا کہ ناردرن بائی پاس بناؤ اور ہیوی ٹریفک کو لے جاؤ،پورٹ قاسم کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کا پروجیکٹ بنایا، مارٹن کوارٹرز، پاکستان کوارٹرزاور جہانگیر کوارٹرز کی حالت بہتر کرنے کے لئے کہا اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف زمین پر قابض ریلوے سے پارکنگ پلازہ بنانے کے لئے جگہ دینے کو کہا مگر انہوں نے کہا کہ وفاق کو خط لکھوں گا، پیسے نہیں آئے پریس کانفرنس کا سلسلہ شروع ہو گیا، گورنر صاحب میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں ٹوپی ڈراموں سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب نے یونیورسٹی بنانے کی بات کی، گورنر ہاؤس میں ٹریننگ حاصل کرنے والے بچوں کو آئی ٹی کی ڈگری کس یونیورسٹی سے دلوائیں گے، کیا بچہ نوکری پر جا کر یہ کہے گا کہ کامران ٹیسوری سے ڈگری لی ہے، ٹیسوری صاحب آپ کے پاس بہت زمینیں ہیں انہی پر ایک یونیورسٹی بنا دیں، فاروق ستار صاحب سے کہوں گا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس ہم نے بنایا، کیا میں بتاؤں کہ اسپورٹس کمپلیکس کے لئے ان کی اہلیہ شاہدہ ستار مجھے فون کرکے کیا بولتی تھیں،نیو کراچی میں مصطفی کمال نے نالوں پر چائنا کٹنگ کرائی،اب اگر بجلی کی قیمت کم ہوئی تو کریڈٹ لینے آگئے،یہ تو وہی بات ہوگئی جیسا مرحوم عامر لیاقت کہتے تھے میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھوتھو، میئر کراچی نے مطالبہ کیا کہ گورنر صاحب باتیں نہیں کرو،وعدہ پورا کرو، وقت گزر رہا ہے میں اور پیپلز پارٹی کے کارکن گھنٹی بجاتے رہیں گے، میں وسیم اختر نہیں جو اختیارات کا رونا روتا رہوں،فاروق ستار جس پی آئی بی کالونی میں رہتے ہیں وہ چالیس سال پیچھے چلی گئی ہے،مجھے پتہ ہے کہ گورنر سندھ کاریگر آدمی ہیں، انہیں میری باتیں بری لگی ہیں، ہمارا دین کہتا ہے کہ ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ لگے، فاروق ستار صاحب آپ قومی اسمبلی کے ممبر ہیں آپ کا کام قانون سازی کرنا ہے ترجمانی کرنا نہیں،گورنر صاحب یوسف گوٹھ میں جاکر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں جبکہ یوسف گوٹھ پر نالہ ہم نے بنایا ہے، ہم پر الزام لگاتے ہیں کنٹونمنٹ کے علاقوں میں جا کر کام کرتے ہیں جبکہ باغ ابن قاسم، ہل پارک اور سفاری پارک کنٹونمنٹ ایریا نہیں ہیں، ہم تعصب اور تفریق کی سیاست نہیں کر رہے بلکہ لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں،ذاتی مفاد کے لئے کام کرنے والوں نے اس شہر کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،اب ہم سب چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں، وقت آ گیا ہے طے کریں اب یہاں لسانیت کی سیاست نہیں ہوگی، اس شہر نے آپ کی سیاست کو بہت برداشت کیا، بحیثیت میئر ابھی میرے پورے دو سال دو مہینے اور دس دن باقی ہیں اس دوران حب ڈیم سے پانی کی نئی کینال ہم ہی لائیں گے، کے فور کا پلان مکمل کریں گے، بختیاری یوتھ سینٹر کو ہم ہی بنائیں گے،آپ نے بلدیاتی ملازمین کی پنشن کا ذکر کیا جبکہ شہری اداروں میں بے تحاشہ بھرتیاں کی گئیں، 2007 ء میں ساڑھے چھ ہزار افراد کو واٹر بورڈ میں بھرتی کیا گیا، وسیم اختر کے دور میں چھ سو بھرتیوں کے نام پر ساڑھے نو سو بھرتیاں کی گئیں،کے ڈی اے، ایم ڈی اے اورکے ایم سی کو آپ لوگوں نے تباہ کیا،بوری بند لاشوں اور ہڑتالوں کی سیاست ختم ہوگئی اب ہمیں ہر شعبے میں بہتری کے لئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، پریس کانفرنس کرنے سے مسائل حل ہوتے تو جماعت اسلامی شہر کو نیویارک بنا چکی ہوتی،چائنا کٹنگ کرنے والوں نے تو قبرستان کی زمین بھی نہیں چھوڑی،میں شکر گزار ہوں آپ نے میری والدہ کی تعریف کی، انشاء اللہ ان کے نام کو روشن کروں گا، آفاق احمد نے شروع میں قانون ہاتھ میں لیا پھر وہ ایف آئی آر کٹوانے تھانے گئے جو درست تھا، مجھے پتہ ہے کہ آفاق صاحب نے چائنا کٹنگ نہیں کی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ناقدین کی سیاسی بیان بازیوں کے جواب میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام شہر میں کرائیں اور ہم کراچی کی یہ خدمت اسی طرح کرتے رہیں گے، آنے والا وقت کراچی کے لئے اچھا ہوگا۔

ShareTweet
Previous Post

پاکستانی نوجوان کی چین کی شاندار علاقائی روایات اپناتے ہوئے گوانگ شی میں سان یوئے سان تہوار میں شرکت

Next Post

شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved