Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

آئی پی پیز کو3ماہ میں 450 ارب ادائیگی،ڈیٹا سوشل میڈیا پرشیئر

4 آئی پی پیز کی بجلی پیدا کیے بغیر 10 ارب وصولی،حکومت عوام کا استحصال بند کرے،گوہر اعجاز،24کروڑعوام کی کمائی 40 خاندانوں میں تقسیم ہو رہی ،کاٹی

Abid Hussain by Abid Hussain
July 20, 2024
in Blog
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ، کراچی (پاک نیوز 24)سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ (جنوری تا مارچ) کے دوران خود مختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کو 450 ارب روپے کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کپیسٹی پیمنٹس کا ڈیٹا شیئرکر دیا۔گوہر اعجاز نے بتایا کہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری سے مارچ 2024 ءکے دوران ماہانہ 150 ارب روپے ادا کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ آئی آئی پیز میں سے آدھے 10فیصد سے بھی کم کپیسٹی پر چل رہے ہیں، 4 پاور پلانٹس بجلی پیدا کیے بغیر 10 ارب روپے ماہانہ لے رہے ہیں۔گوہر اعجاز نے کہا کہ ہماری حلال کی کمائی 40 خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی ہے، حکومت عوام کا استحصال بند کرے،ان پاور پلانٹس کو پیسے تب ہی دیئے جائیں جب بجلی پیدا کریں، نیپرا میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے۔سابق وفاقی نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے پیسے پرکاروبار نہ کرے، صارفین کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔ادھر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جوہر قندھاری نے گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کی قیمت 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارت میں بجلی 8، چین میں 4 سینٹ کی ہے اور پاکستان میں بجلی ساڑھے 16 سینٹ میں فراہم کی جا رہی ہے،بجلی کے ٹیرف سے نہ صنعت چلے گی نہ زندگی کی گاڑی چلے گی۔جوہر قندھاری کا کہنا تھا کہ 52 آئی پی پیز حکومت کی ملکیت ہیں۔ماہانہ 110 ارب روپے عوام سے رقم نکلوا کر ادا کیے جارہے ہیں۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ40 آئی پی پیز کےمفاد کیلئے 24 کروڑ عوام قربانی نہیں دے سکتے،آئی پی پیز پاکستان کے دفاعی بجٹ سے زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ سینیٹر عبد الحسیب خان، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین دانش خان، ریحان جاوید، سابق صدورسلیم الزماں، شیخ فضل جلیل، احتشام الدین،رضی احسن سمیت صنعتکار اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صدر کاٹی جوہر قندھاری نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کا فارنسک آڈٹ کرانے کے ساتھ غیر ضروری نجی کمپنیوں سے معاہدے منسوخ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم ان 40 آئی پی پیز کو چلانے والے 40 خاندانوں کے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں یا 24 کروڑ عوام کا مفاد ہمارے لئے عزیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اب تک ہم 24 کروڑ عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کر تے ہوئے 40 آئی پی پیز کو نوازتے آ رہے ہیں۔صدر کاٹی نے کہا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 45 ہزار میگا واٹ اور استعمال کی استعداد 22 ہزار میگا واٹ ہے۔

ShareTweet
Previous Post

کراچی کیلئے بجلی 5.45روپے مہنگی کرنے کیلئے بھی درخواست جمع

Next Post

’’جوائنٹ وینچرز‘‘پالیسی تیار ، چین 7اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا ،علیم خان،جام کمال

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

’’جوائنٹ وینچرز‘‘پالیسی تیار ، چین 7اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا ،علیم خان،جام کمال

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved