بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اپنی نئی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن اپنی ہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کے ایک منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکار کی آنکھ مکّا لگنے سے زخمی ہوئی جس کے بعد فوری طور پر فلم کے سیٹ پر ڈاکٹر کو بُلایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر اجے دیوگن نے مختصر وقفہ لیا لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کو متاثر نہیں ہونے دیا۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔