Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

اس سال رمضان میں 10 لاکھ افراد افطار کریں گے،گورنر سندھ

منشیات کے خاتمہ کے لئے گورنرہاﺅس میں شکایتی سیل بنانے کا اعلان،پریس کانفرنس۔

Abid Hussain by Abid Hussain
March 1, 2025
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
 کراچی ( یکم مار چ )
 گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبہ سے منشیات کے خاتمہ کے لئے گورنر ہاﺅس میں شکایتی سیل بنا رہے ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھوں گا کہ وہ ملزمان کو ریلیف دینے والے جج کے خلاف ایکشن لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مصطفی عامر قتل کیس ، ایک موقع ہے کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ کی کئی اقسام ہیں جو مختلف طریقوں سے نوجوانوں کو دی جاتی ہیں ۔ اس ضمن میں والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں انہیں بتائیں کہ کسی کے ہاتھ کی کوئی چیز مت کھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج ، اسکولز کو بھی خطوط لکھوں گا کہ وہ اساتذہ اور بچوں کا اس ضمن میں ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں مسجد پر خودکش حملہ کی شدید مذمت اور اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد رمضان میں گورنرہاﺅ س کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔10لاکھ افراد کو افطا ر کرائیں گے اس ضمن میں لوگ اپنی رجسٹریشن کرالیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو بھی افطار کی دعوت دیتاہوں ، آئیں ہمار ے ساتھ روزہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس میں تاریخ کا سب سے بڑا اتحاد رمضان المبارک سٹیج تیا ر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی افطار کا اہتمام کریں گے۔ گورنرہاﺅس میں افطار ، ڈنر ،تراویح، نعت خوانی ، محفل قوالی اور سحری بھی ہوگی۔ بے گھر افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی پلا ٹ بھی دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ عوام کے حق میں آواز اٹھا تا رہوں گا۔ اگر اختیارات ہوتے توآج ڈمپر سے کوئی کچلا نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے دوران ڈمپر سے قتل ہونے والوں کے گھروں میں جاﺅں گا۔ ان مقتولین کے اہل خانہ کو پلا ٹ دیں گے ان کی داد رسی کریں گے۔ مقتول کا مداوا ممکن نہیں لیکن مالی مدد سے ان کے آنسو ضرور پونچے جا سکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ گورنراینیشیٹیوز میں سرکاری ایک روپیہ بھی شامل ہیں۔ دوستوں کی مدد اور اپنی ذاتی جیب سے عوامی فلاح و بہبود منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کا 15روزہ دورہ کرکے آیا ہوں، اوورسیز پاکستانیوں نے میرا حوصلہ بڑھایا۔ اووسیز پاکستانیوں نے گورنراینیشیٹیو کو زبردست سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک موقع ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن میں بیرون ممالک میں بچوں کی پڑھائی اور نوکریوں کے اسباب مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں کہ کوئی بھی شخص بغیر رجسٹریشن کے بے شمار گارڈز لے کر نہیں چل سکتے، ایسا لگتا ہے کہ لوگوں نے اپنے گھروں میں ریاستیں قائم کی ہوئی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعلی کو خط لکھا کہ ڈمپر حادثات پر کمیشن بنائیں لیکن انکا کوئی جواب نہیں آیا۔ میں خط لکھ سکتا ہوں ، جواب طلب کرسکتا ہوں ، مانیٹر کرسکتا ہوں اور کیا کروں۔ لوگوں کے بچے کچلے جارہے ہیں ، میں نے کہا کہ ڈی آئی جی سے کہ وہ خود نکلیں ورنہ میں نکلوں گا۔
ShareTweet
Previous Post

خواتین کےلیے 1 ہزار پنک الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی خریداری کا فیصلہ

Next Post

چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول ہونے کی وجہ پاکستان کا محنت کش

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول ہونے کی وجہ پاکستان کا محنت کش

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved