کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا ایک اہم جز ہے۔ اس حوالے سے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹیپو سلطان کے علاقے چنیسر گوٹھ میں کے-الیکٹرک کی جانب سے سہولت کیمپس کا انعقاد کیا گیا جہاں کا تقریباً ساڑھے تین سو صارفین نے رخ کرتے ہوئے بلوں میں ادائیگیوں کی سہولت کے ساتھ نئے میٹرز اور نئے کنکشنز کی درخواست بھی جمع کروانے کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
ایسے کیمپس شہر کے مختلف مقامات پر لگائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے بلوں کی ادائیگیوں کے رجحان کو برقرار رکھا جائے۔