Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
جنوبی ایشیا میں جنگ کے دوران نئی دفاعی ٹیکنالوجیز کی اہمیت

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا پاک امریکہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کراچی کا دورہ

امریکی حکومت وعوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سندھ میں ماحولیاتی تبدیلی و سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی میں بھرپور تعاون امریکا کی مخلصانہ کاوشوں کی عکاس ہے،امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر

Abid Hussain by Abid Hussain
February 16, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (رپورٹ:عابد حسین) پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی دورہ کراچی کے موقع پر نوجوان قیادت، کاروباری شخصیات، صنعت کار، اقلیتی برادری، مالیاتی شعبے اور سماجی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سندھ میں ماحولیاتی تبدیلی و سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی میں بھرپور تعاون امریکا کی مخلصانہ کاوشوں کی عکاس ہے۔

انہوں نے پاکستان کیساتھ مختلف شعبہ جات میں شراکتداری، ترقی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکسان سے تعلقات کے فروغ کے مقصد سے 12 تا 13 فروری کراچی کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے جمہوریت، معاشی نمو، خواتین کی معاشی خودمختاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے امریکی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

اینڈریو شوفر نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” امریکا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے اور مشترکہ ترجیحات پر مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جس کا مقصد خطے میں جمہوریت، جامع اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

کراچی کا یہ دورہ مختلف فریقین اور شراکتداروں کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے جاری ہماری کاوشوں کی عکاس ہے۔”

ڈی سی ایم شوفر کا کہنا تھا کہ “موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں ہوں یا سیلاب کے بعد بحالی کا چیلینج، امریکی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔2022ء کے سیلاب کے بعد سندھ کیلئے 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی مالی اعانت ہمارے اس غیرمتزلزل عزم کی واضح مثال ہے۔

امریکا نے نہ صرف معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، غذائی قلت کے خاتمے اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھی ہے، بلکہ سیلابی صورتحال سے نکلنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سندھ کے عوام کی معاونت میں مصروف عمل ہے۔ “

اینڈریو شوفر نے کراچی میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے چلنے والی ٹیری ٹیکس انٹرنیشنل کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ یہ کمپنی اس بات کی غماز ہے کہ کس طرح یو ایس حکومت کی اعانت سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو پرواں چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

 

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں لنکن کارنر کا دورہ بھی کیا، جہاں متحرک نوجوان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکراپنے منفرد و تعمیری خیالات کے تبادلے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔

اینڈریو شوفر نے نجی و سماجی شعبہ کے نمائندگان کے علاوہ دیگرشعبہ ہائے زندگی بشمول مالیاتی، دوا سازی اور ٹیکسٹائل کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مابین نجی شعبے کی قیادت میں جامع ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔


ڈی سی ایم شوفر کے دورہ کراچی نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں اور مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے امریکی حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی کمیشن برائے پناہ گزین (UNHCR) نے عہدے داران سے ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کے مسائل پر گفتگو کی اور امریکا کی جانب سے انسانی امداد و تعان جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ اینڈریو شوفر نے مذہبی اقلیتی نمائندگان بالخصوص کراچی میں پارسی برادری سے بھی بات چیت کی۔ اس نشست میں اینڈریو شوفر کو کراچی کی مذہبی و ثقافتی تنوع کے بارے میں مزید جاننے اور مختلف مذہبی برادریوں کے مابین بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موقع ملا۔

ShareTweet
Previous Post

جنوبی ایشیا میں جنگ کے دوران نئی دفاعی ٹیکنالوجیز کی اہمیت

Next Post

بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ماس ووکیشنل ٹریننگ کورس کا انعقاد

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ماس ووکیشنل ٹریننگ کورس کا انعقاد

بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ماس ووکیشنل ٹریننگ کورس کا انعقاد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved