Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
امید کی کرن

امید کی کرن

امید کی کرن

سیلانی نے ’’امید کی کرن ‘‘کے نام سے نئے تعلیمی منصوبےکا اعلان کردیا

Abid Hussain by Abid Hussain
February 12, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

امید کی کرن
 

اسٹریٹ چلڈرن سمیت اسکول جانے سے محروم لاکھوں بچوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول تعمیر کرکے داخلے دیے جائیں گے
سالانہ  100 ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کے لیے ہتھیار اٹھالیا،مولانا بشیر فاروق

یہ ہتھیار اللہ کا وہ حکم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تم بندے کا کام کرتے جاؤ،میں تمہارا کام کرتا جاؤں گا

اگلی صدی چین کی صدی ہے،جدید ترین چیئریٹی اسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی قائم کریں گے،حاجی عبدالمجید پردیسی

سیلانی کا نام سنا تھا،آج کام دیکھ کر تعریف کے لیے الفاظ نہیں ،قونصل جنرل عمان،المحسن سویٹ ہوم میں تقریب سے خطاب

کراچی (رپورٹ: عابد حسین) سیلانی نے ملک بھر میں تعلیم اور ہنر عام کرنے کے لیے ’’امید کی کرن ‘‘کے نام سے نئے تعلیمی منصوبےکا اعلان کردیا ۔اس منصوبے کے تحت اسٹریٹ چلڈرن سمیت اسکول جانے سے محروم لاکھوں بچوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول تعمیر کرکے داخلے دیے جائیں گے۔

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانامحمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ ملک میںسالانہ  100 ارب ڈالر زرمبادلہ لانے کا مشن جلد پورا ہوگاکیونکہ ہم نے زرمبادلہ کمانےکے لیے ہتھیاراٹھالیا ہے۔

یہ ہتھیار کوئی روایتی ہتھیار نہیں بلکہ اللہ کا وہ حکم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تم بندے کا کام کرتے جاؤ،میں تمہارا کام کرتا جاؤں گا۔سیلانی ماس آئی ٹی پروگرام کے علاوہ صدر اور گورنر کےآئی ٹی پروگرام جیسے منصوبوں سے اس مشن کی تکمیل میں پیش رفت جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کو  المحسن سویٹ ہوم اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کورنگی میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کیا۔

تقریب میں ملک بھر میں تعلیم اور ہنر عام کرنے کے لیے ’’امید کی کرن ‘‘کے نام سے نئے تعلیمی منصوبےکا اعلان بھی کیا گیا۔اس منصوبے کے تحت اسٹریٹ چلڈرن سمیت اسکول جانے سے محروم لاکھوں بچوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول تعمیر کرکے داخلے دیے جائیں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے تاہم وہ لاہور میں اپنی اچانک شروع ہونے والی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔

تقریب سے قونصل جنرل سلطنت عمان انجینئر سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری ،المحسن سویٹ ہوم اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کے بانی حاجی عبدالمجید پردیسی ،حمزہ تابانی،سیلانی ٹرسٹ کے سی او او غزال الیاس نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں سابق وفاقی وزیر اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی حاجی حنیف طیب ،افضل چامڑیہ، امجد چامڑیہ کے علاوہ سیلانی ٹرسٹ کے ارکان اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیلانی ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں تمام شرکاء اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی نے مخیر حضرات اور عوام کے تعاون سے گزشتہ 24 سال میں 60 ارب روپے انسانیت کی خدمت پر خرچ کیے۔صرف گزشتہ سال 13 ارب روپے خدمات کے 63 شعبوں میں خرچ کیے گئے۔انہوں نے کہا سیلانی کا مشن ہے کہ قیامت تک انسانیت کی خدمت کی جائے۔ترکی میں گزشتہ سال 8 فروری کو زلزلہ آیا تو اگلے 48 گھنٹے میں ہم ترکیہ پہنچ چکے تھے۔ترک حکومت کے تعاون سے متاثرین کی مدد کی گئی۔

اسی طرح آج کل غزہ کے مسلمانوں کو خوراک پہنچاکر مدد کی جارہی ہے۔پاکستان ائر فورس نے غزہ متاثرین تک خوراک اور امدادی اشیاء پہنچانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

قونصل جنرل سلطنت عمان انجینئر سمیع عبداللہ سلیم نے کہا کہ انہوں نے سیلانی کا نام سنا تھا ،آج کام دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ بہت بڑا کام کررہے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ کہاں سے لاؤں۔

انہوں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ پاکستان کے مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیتے ہیں جبکہ ہماری عرب ریاستوں میں امیر لوگوں کے بجائے صرف حکومتیں ہی فلاحی کاموں پر خرچ کرتی ہیں۔انہوں نے پاکستان اورسلطنت عمان کی مضبوط دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

حاجی عبدالمجید پردیسی نے یتیم اور بے سہارہ بچوں کے قیام و طعام کے لیے المحسن سویٹ ہوم کے قیام و طعام کے اعلیٰ انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک بیٹا محسن حادثے میں شہید ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے محسن سے موسوم ادارے کی بنیاد رکھی۔اس وقت یہاں 100 سے زائد باپ کی شفقت سے محروم بچے داخل ہیں جبکہ مزید بچوں کی نہ صرف گنجائش باقی ہے بلکہ عمارت میں توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

اسی کمپلیکس میں اولڈ ایج ہاؤس اور ،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور گرین ایجوکیشن سسٹم کے تحت چلنے والے ادارے موجود ہیں۔اس ادارے کو وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق توسیع دی جاتی رہے گی۔

انہوں نے کورنگی میں مہرالنساء چیئریٹی اسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس اسپتال میں کراچی کے سب سے مہنگے اسپتال سے زیادہ اچھی سہولیات دی جائیں گی ۔اس کے علاوہ چینی زبان سکھانے کے کورس شروع کیے جائیں گے کیونکہ اگلی صدی چین کی صدی ہے۔

اس لیے جو شخص یہ زبان سیکھے گا وہ بہترین ملازمت حاصل کرسکے گا۔تقریب کے اختتام پر معززین شہر نے سویٹ ہوم اور ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

Tags: امید کی کرنسیلانیسیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹمولانا بشیر فاروق
ShareTweet
Previous Post

اقتدار اور اختیار کا ہونا بھی ایک امتحان ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

Next Post

جنوبی ایشیا میں جنگ کے دوران نئی دفاعی ٹیکنالوجیز کی اہمیت

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
جنوبی ایشیا میں جنگ کے دوران نئی دفاعی ٹیکنالوجیز کی اہمیت

جنوبی ایشیا میں جنگ کے دوران نئی دفاعی ٹیکنالوجیز کی اہمیت

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved