Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

ایس آئی یو ٹی میں بعد از مرگ عطیہ سے دو قرنیہ ٹرانسپلانٹ کر دئیے گئے۔

Abid Hussain by Abid Hussain
January 8, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی :۔ انسانیت کی خدمت اور ایثار و قربانی کی ایک ایسی داستان کراچی میں رقم ہوئی ہے جس نے انسانیت کو جینے کی نئی امید دی ہے۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن[ایس آئی یو ٹی] میں ایک 17 سالہ نوجوان، شیر علی تہیم نے اپنی وفات کے بعد اپنی آنکھوں کے قرنیے (Corneas) عطیہ کر کے دو افراد کی زندگیوں کو اجالوں سے بھر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، 17 سالہ طالب علم شیر علی کو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث ایس آئی یو ٹی لایا گیا تھا۔ دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے ‘برین ڈیڈ’ قرار دے دیا۔ یہ گھڑی اس کے والدین کے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھی، لیکن اس خاندان نے اپنے لختِ جگر کی جدائی کے صدمے کو دوسروں کی خوشی میں بدلنے کا حوصلہ دکھایا۔

مرحوم شیر علی کا ایس آئی یو ٹی سے گہرا تعلق تھا۔ محض 8 سال کی عمر میں اس کی ماں نے اسے اپنا گردہ دے کر نئی زندگی کی امیددی تھی، جبکہ اس کے والد بھی ماضی میں اپنے بھتیجے کو گردہ عطیہ کر کے ایثار کی مثال قائم کر چکے تھے۔ شیر علی کا وہ گردہ دس سال تک بخوبی کام کرتا رہا، مگر حال ہی میں وہ دوبارہ گردے کے عارضے میں مبتلا ہو کر ڈائلیسس پر تھا اور اسے دوسرے ٹرانسپلانٹ کا انتظار تھا۔

مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا،کہ یہ حادثہ پیش آیا، اس کے خاندان نے اس صدمے کے بیچ ‘عطیہ اعضاء’ کی اس مشعل کو بجھنے نہ دیا جو ان کے گھر میں برسوں سے روشن تھی۔ ورثا کی رضامندی کے بعد، ایس آئی یو ٹی کے ماہرین نے 7 جنوری کو شیر علی کی آنکھوں کی پیوند کاری کر کے ایک 45 سالہ مرد اور 21 سالہ طالب علم کی بینائی بحال کر دی۔

ایس آئی یو ٹی کے سربراہ اور دنیائے طب کے مایہ ناز مسیحا پروفیسر ادیب رضوی نے اس موقع پر سوگوار خاندان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “شدید غم کے عالم میں دوسروں کے لیے سوچنا انسانیت کا بلند ترین درجہ ہے”۔ انہوں نے معاشرے کے دیگر افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ ‘وفات کے بعد اعضا کے عطیے’ کی اس تحریک کا حصہ بنیں تاکہ دکھ اور تکلیف میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔

ShareTweet
Previous Post

پاکستانی طلبہ چین کے دیہی علاقوں میں انگریزی تعلیم اور عالمی نقطہ نظر لے آئے

Next Post

پی آئی اے نے لاہور سے لندن پرواز چلانے کا اعلان کردیا۔

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

پی آئی اے نے لاہور سے لندن پرواز چلانے کا اعلان کردیا۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

سیلانی کے توسط سے متعدد خاندان مستقل خودکفالت کی طرف گامزن

January 14, 2026

پاک بحریہ کاشمالی بحیرۂ عرب میں جدید مشق کے ذریعے آپریشنل تیاری کا مظاہرہ

January 10, 2026

پی آئی اے نے لاہور سے لندن پرواز چلانے کا اعلان کردیا۔

January 8, 2026

ایس آئی یو ٹی میں بعد از مرگ عطیہ سے دو قرنیہ ٹرانسپلانٹ کر دئیے گئے۔

January 8, 2026

أخبار حديثة

سیلانی کے توسط سے متعدد خاندان مستقل خودکفالت کی طرف گامزن

January 14, 2026

پاک بحریہ کاشمالی بحیرۂ عرب میں جدید مشق کے ذریعے آپریشنل تیاری کا مظاہرہ

January 10, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved