کراچی۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے ضلع وسطی گلبرگ زون یارڈ کا دورہ کیا اس کے علاوہ انہوں نے راشد منہاس روڈ، حکیم ابن سینا روڈ، ایس ایم توفیق روڈ، نواب صدیق روڈ، شاہراہ چشتی، اور سرشاہ سلیمان روڈ کابھی تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع وسطی اور نجی کمپنی کے عہدیدار موجود تھے۔ انہوں نے سڑکوں اور علاقوں سے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ اور عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کی باؤنڈری وال بنانے کی ہدیات کی تاکہ کچراباہر علاقوں میں نہ پھیلے۔ اس کے علاوہ انہوں سوئپنگ کے عملے میں اضافے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مربوط کوآرڈینیشن کے لئے کمپنی کے عہدیداران، ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران کو ہدایت کی کہ منتخب نمائندوں اور، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران اور واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں تاکہ جہاں مسئلہ آئے فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں اور کچرا پھیلانے کے عمل کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ علاقوں میں کچرا پھینکنے والے افراد کی نشاندہی کریں اورانکے خلاف سیکشن 144 کے تحت کاروائی عمل لاتے ہوئے ایف آئی آرکٹوائیں۔