لاہور(پ ر) ممتاز مالیاتی ادارہ بینک اسلامی نے فری لانسرز اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کے لیے اپنے خصوصی پرایورٹی بینکنگ لاؤنج کو مفت ورک اسپیس کے طور پر فراہم کا ااعلان کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد فری لانسرز کو کام کرنے، دیگر امور اور نیٹ ورک کے لیے ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
بینک اسلامی کا پرایورٹی لاؤنج جدید سہولیات سے آراستہ ہےجس میں فری لانسرز کو تیز رفتار انٹرنیٹ ، کافی/چائے سمیت ریفریشمنٹ، اور بینکنگ خدمات تک آسان رسائی جیسی خصوصیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی جس سے فری لانسرز اب ایک اچھے اور موثر ورک اسپیس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
لاہور میں بینک اسلامی کی ریا برانچ میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کے ممتاز فری لانسرز آئی ٹی برآمد کنندگان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر فارن ایکسچینج آپریشن ڈیپارٹمنٹ جناب جاوید ایچ نیئر نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب سے بینک اسلامی کے نمائندے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ فری لانسرز اور آئی ٹی ایکسپورٹرز پاکستان کی معیشت کے لیے کتنے ضروری ہیں۔ ہمارے ترجیحی بینکنگ لاؤنجز فری لانسرز اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو ایک سازگار ورک اسپیس اور بینکنگ سروسز تک رسائی فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
پی اے ایف ایل اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں ایسے مفید اقدامات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب کے دوران بینک اسلامی نے مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کیں اور فری لانسرز میں تحائف بھی تقسیم کیے۔