اعلحضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی تحاریر نیز انکی فکر و فہم سے آگاہ اکابرِ اہلسنت کی عظیم جد و جہد ھمارے لیے مشعلِ راہ ھے ٍ علامہ سید زمان جعفری
کراچی ( پ ر) اہلسنت ہیلپ ڈیسک کے سربراہ علامہ سید زمان علی شاہ جعفری نے یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے مدینہ منورہ شریف سے قوم کے نام اپنے ایک پیغام کہا ھے کہ تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے ٍ یہ رسم نہیں کہ محض ایک مخصوص دن متعین کیا جائے بلکہ ہر صاحب ایمان پر فرض ھے کہ وہ اس جہاد میں ہر وقت کوشاں رھے. انہوں نے کہا کہ اعلحضرت امام احمد رضا خاں فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ کی تحریریں اور ان کا کردار اور قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی، مرد مومن مرد حق علامہ سید شاہ تراب الحق قادری، امیرُالمجاھدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی و دیگر اکابرِ اہلسنت رحمھم اللہ کی جدو جہد ھمارے لیے مشعل راہ ھے. یہ وہ بزرگانِ دین ھیں کہ جن کے دامن ہر قسم کی آلودگی سے پاک ھیں_
انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ جس طرح مدر ڈے اور فادر ڈے وغیرہ منایا جاتا ھے اس طرح ایک مخصوص دن تقاریر و جلسے جلوس کر کے باقی ایام میں غافل مت ھو جانا بلکہ اپنی حیات کے ہر سانس کو اس مقدس فریضہ کے لیے مختص کردینا ہی ایک مومن کے شایان شان ھے اور ان شاءاللہ تعالٰی یہی جدو جہد آخرت میں ھماری بخشش و نجات کا ذریعہ ھوگی انہوں نے حکومت وقت سے بھی مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور توھین رسالت و ختمِ نبوّت ﷺ کے حوالے سے بہت کیسز عدالتوں میں تعطل کا شکار ھیں_
ان مقدمات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
بہت عمدہ ! نہایت اہم نکتے کی طرف توجہ دلائ ،ہم رب تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ابھی تک امت میں سنجیدہ و پاکیزہ کردار کے لوگ موجود ییں جو دین کی اصل روح متعاررمتعارف کراتے ہیں۔