Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

جامعہ کراچی میں پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد

ماضی میں افواجِ پاکستان کی جانب سے دشمن عناصر کو دیے گئے دندان شکن جوابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی

Abid Hussain by Abid Hussain
March 3, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جامعہ کراچی میں منگل کے روز پاکستان کی مسلح افواج اور ان کے حالیہ آپریشن “غضبُ للحق” سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ ریلی کا آغاز نئے انتظامی بلاک سے ہوا، جو آزادی چوک تک گئی اور بعد ازاں واپس نئے انتظامی بلاک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی، مختلف کلیہ جات کے ڈینز، شعبہ جات کے صدور، اساتذہ، طلبہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کیونکہ افواجِ پاکستان سرحدی علاقوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں۔ مقررین نے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں کو شرپسند عناصر سے پاک کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج اور قوم ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں افواجِ پاکستان کی جانب سے دشمن عناصر کو دیے گئے موثر اور دندان شکن جوابات اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ ملکی دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاند ملک کو پاکستان کے خلاف کسی بھی اقدام سے قبل اس کی بہادر افواج، مضبوط دفاعی نظام، وطن پر جان نچھاور کرنے والی قوم اور ایٹمی صلاحیت کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ کسی خودمختار ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران شدید پابندیوں اور مشکل حالات کے باوجود اتحاد و یکجہتی کی روشن مثال قائم کیے ہوئے ہے۔ ایرانی قوم کے بلند حوصلے اور استقامت دیگر ممالک کے لیے ایک قابلِ تقلید نمونہ ہیں۔

بعد ازاں اساتذہ، طلبہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد آرٹس لابی میں جمع ہوئی، جہاں شرکاء نے پُرجوش نعروں کے ذریعے پاک افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور قومی اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔

ShareTweet
Previous Post

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

February 21, 2026

امریکی محکمۂ زراعت کا سندھ کے 1,300 اسکولوں میں مفت خوراک اور راشن کے لیے 80 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

February 19, 2026

پاکستانی تاجروں کو نئے چینی سال کی خوشیوں کے ساتھ بہار تہوار میلے میں بے شمار فوائد حاصل

February 18, 2026

معذور ڈرائیوروں کے لیے نئی امید،ینگو پاکستان کی ناؤ پی ڈی پی کے ساتھ شراکت داری

February 18, 2026

أخبار حديثة

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

February 21, 2026

امریکی محکمۂ زراعت کا سندھ کے 1,300 اسکولوں میں مفت خوراک اور راشن کے لیے 80 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

February 19, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved