کراچی:- ( رپورٹ: عابد حسین) ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر حب کینال کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا گیا ہے اور گزشتہ رات سے حب کینال سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں حب کینال سے معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مرمتی کام کے دوران ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی فراہم کیا جارہا تھا، واضح رہے کہ موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث حب کینال میں شگاف پڑ گیا تھا۔