کراچی(عابد حسین)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام سندھ بھر میں مذہبی عقیدت اور احترا م کے ساتھ منایا جائے گا۔وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امام علی ؑ کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کر دیا گیا، امام علی ؑ نے عدالت کے قیام کے لئے اپنی جان قربان کی اور اسی طرح کربلا میں بھی عدالت کے قیام کے لئے امام حسین ؑ نے بے مثل قربانی دیکر اسلام اور عدالت کو تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں عدل و انصاف اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن یہ اسی صورت قائم ہو سکتی ہے جب حکمران امام علی ؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوں اور نظام حکومت میں امام علی ؑ کے طرز حکمرانی کو سیرت قرار دیں.انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک یوم شہادت امام علی ؑ کے حوالے سے مجالس او ر عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے دنیا بھر کی طرح ملک خداداد پاکستان میں 19 سے 21 رمضان المبارک مجالس و جلوس عزاء کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ روز شہادتوں علی کو ملک بھر میں مرکزی اجتماعات جلوس عزاء نکالے جائیں گے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقیی بنائیں۔