کراچی۔۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت منعقدہ ایڈوانسڈاسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ(اے ایس آربی) کے اجلاس میں خالد محمودولد برکت علی راجپوت کو تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر اُردو میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان:”سندھ میں اُردو غزل،سیاسی وادبی رجحانات“ پروفیسرڈاکٹر تنظیم الفردوس کی زیر نگرانی مکمل کیا۔