کراچی (پاک نیوز 24)علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں خواتین کو جسمانی اور معاشی طور پر مظبوط بنانے کے لیے پیر دوبجے سے 6 بجے تک نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے مفت کورسز کا آغاز ہو گیا ۔اس پروگرام میں فٹنس ٹریننگ اور ہوم اپلائنسز اینڈ ریپئرنگ کے کورسز شامل ہیں ان کورسز میں خواتین اور طالبات آن لائن بھی اپلائی کر سکتی ہیں۔ان کورسز کا دورانیہ 3 ماہ ہوگا اور کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔پرنسپل شاہد جمیل کا کہنا ہے خواتین کی آزادی پر قدغن لگانے والی ثقافتی اور معاشی رکاوٹوں کو ختم کرنے کا وزیراعظم پاکستان کا وژن کامیاب کرنے کے لیے ان کورسز میں داخلہ کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہر عمر کی خواتین اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں اور اپنی شخصیت اور کردار کو قابل فخر بنانے کے اس محدود وقت کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔