مختلف مدارس، کالجز اور یونیورسٹیز کے کثیر طلبہ شریک، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ مکمل
داخلہ ٹیسٹ کی تقریب میں سینیئر صحافیوں، ماہرین تعلیم اور علمائے کرام کی شرکت
رواں ہفتے سے میڈیا مینجمنٹ کورس کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا،یہ پروجیکٹ مدارس کے طلبہ کونیشنل میڈیا سے جوڑ دے گا، ڈاکٹر عمران شامی
کراچی (پریس ریلیز) دارالعلوم میمن بولٹن مارکیٹ کے “میڈیا مینجمنٹ کورس” کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں مختلف مدارس ، کالجزاور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے کثیر طلبہ شریک ہوئے۔ دارالعلوم میمن ، نیو میمن مسجد میں داخلہ ٹیسٹ کی پروقار تقریب میں روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر علی حمزہ افغان، روزنامہ جنگ کے سابق چیف رپورٹر عابد حسین، انگریزی روزنامے ڈیلی ڈان کے ڈاکٹر سید نواز الہدیٰ، ممتاز ماہر تعلیم احمد باوا بھی شریک ہوئے۔دارالعلوم میمن کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر مفتی عمران شامی کاکہنا تھا کہ دارالعلوم میمن کا یہ کورس مدارس کے طلبہ اورنیشنل میڈیا کے درمیان فاصلوں کو کم کرےگا اور یہ کورس معاشرے میں خوشگوار تبدیلی مرتب کرے گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے 2 دسمبر سے اس کورس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، دارالعلوم میمن کے میڈیا مینجمنٹ کورس میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینیئرصحافی طلبہ کو صحافت پڑھائیں گے اور اس کورس میں مدارس کے طلبہ کو سوشل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق آگہی بھی دی جائے گی۔