Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کے کام کاآغاز

ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا اور کام کی رفتار بھی تیزہوگی۔۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ

Abid Hussain by Abid Hussain
April 26, 2024
in Blog
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(26 اپریل 2024) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کے کام کاآغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے طرزپر ماڈرن جی ٹی ایس کا قیام وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صاف ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے لہذا اس مسئلے کا حل کچرے کوبروقت علاقوں سے اٹھانے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کے ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیرسے شہریوں کوصحتمند ماحول میسر ہوگاجبکہ صفائی کے کام میں مزید بہتری اور تیزی آئے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی کی چار جی ٹی ایس، جی ٹی ایس شرافی، جی ٹی ایس امتیاز، جی ٹی ایس گٹر باغیچہ،اور جی ٹی ایس ڈنگا مور کو ماڈرن جی ٹی ایس بنایاجائے گا۔دیگر تفصیلات میں ترکیہ کی کمپنی کے ٹیم لیڈ،سالڈ ویسٹ اسپشلسٹ، مسٹر مارٹن جان ایج (Mr. Martin John Edge)نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کے کام کے آغازکے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی، تعمیراتی کام کاآغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں انہوں نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے آرکیٹکٹ ڈائزئن اور3D ڈیزائن کے ذریعے جی ٹی ایس کا آپریشنل ایریا، کچرے کی گاڑیوں کی آمدورفت کا راستہ، مٹیریل ریکوری فیسیلیٹیMRF کی سہولت و دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔جی ٹی ایس کو باؤنڈری وال کرکے محفوظ بنایا جائے گا، کچرے کی بدبوکو کنٹرول کرنے کے لئے چارکول فلٹریشن کے علاوہ آپریشن والے ایریا کو کورکیا جائے گا۔ گرین ماحول کو یقینی بنانے کے لئے اطراف میں پودے اور سبزے کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی،ڈائریکٹر جی ٹی ایس غلام عباس میمن،ڈپٹی ڈائریکٹرآفتاب سومرو، سوئیپ پروجیکٹ کے مینجمنٹ اسپیشلسٹ ایاز شیخ،نجی کمپنی کے ٹیکنیکل کوآرڈینیٹرشیراز احمد، کنسلٹنٹ ڈاکٹر شہزادہ،کنسلٹنٹ شفیق الرحمن ودیگر موجود تھے۔

ShareTweet
Previous Post

مریم نواز کی رفتار نے تمام سیاسی مخالفین کو پریشان کردیا۔

Next Post

سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس طلب

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس طلب

July 24, 2025

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

أخبار حديثة

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس طلب

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس طلب

July 24, 2025

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved