Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home پاکستان

سندھ کی زمینوں پر قبضے کے لیے زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، عوامی تحریک

Abid Hussain by Abid Hussain
April 18, 2024
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد (پ_ر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار، مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں حکومت کی جانب سے بیرون ممالک گندم خریداری میں کی گئی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک سے مہنگے داموں پر گندم خریدنے سے قومی خزانے کو تقریباً 9 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ حکومت گزشتہ پانچ سالوں سے بین الاقوامی منڈی سے مہنگے داموں گندم خرید رہی ہے جبکہ ملک میں دستیاب گندم افغانستان اور دیگر ممالک کو اسمگل کی جارہی ہے۔  حکومت کسانوں اور آبادگاروں کو باردانے سے محروم کر کے اسمگلروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔  گندم کی اسمگلنگ میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں ملوث ہیں۔  ملک میں پیدا ہونے والی گندم کاشتکاروں سے کوڑیوں کے دام خرید کر کے اسمگل کی جا رہی ہے. اور پھر بیرون ممالک سے مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو لوٹا جا رہا ہے۔  بیرونی ممالک سے مہنگے داموں گندم کی خریداری کے باعث آٹا غریبوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔  آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے خریدی گئی گندم پرائیویٹ کمپنیوں کی خریداری سے زیادہ مہنگی ہے۔  رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ سندھ کی زمینوں پر قبضے کے لیے زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔  ایک طرف بیج اور کھاد بلیک مارکیٹ میں بیچ کر گندم اور دیگر فصلوں کا پیداواری خرچ بڑھا دیا گیا تو دوسری جانب کاشتکاروں سے گندم کوڑیوں کے دام خرید کے ان کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں فرٹیلائزر کمپنیاں ملوث ہیں۔  سندھ حکومت بلیک مارکیٹنگ کی سرپرستی کر رہی ہے۔

ShareTweet
Previous Post

ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام 29 واں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو منعقد ہوگا

Next Post

The Concept of an Islamic State

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
gray concrete building during daytime

The Concept of an Islamic State

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved