کھلی کچہری کے انعقاد کے لیے PMDU کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج اپنے معزز صارفین کی سہولت کے لیے ماہانہ ہیڈ آفس سیشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر جناب امین راجپوت نے کری. اس موقع پر محمد ریاض قائم مقام جنرل منیجر سیلز، ادیب الرحمن ڈپٹی جنرل منیجر گیس ڈسٹریبیوشن، اسماعیل دلوش ڈپٹی جنرل منیجر بلنگ، ندیم عزیز ڈپٹی جنرل منیجر ریکوری، عامر ممتاز خان جنرل منیجر کوآرڈینیشن اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے.
امین راجپوت نے صارفین کے مسائل کو توجہ سے سنا اور انہیں ان کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود ادارے کے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیشن کے دوران موصول ہونے والی تمام شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیا جائے .امین راجپوت نے فون کرنے والے صارفین کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس اپنے صارفین کی بہت قدر کرتی ہے اور انکے گیس سے متعلق معاملات میں انہیں مطمئن کرنا ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ مطمئن صارفین ہی ہیں جو کسی بھی ادارے کی کامیابی کا باعث ہوتے ہیں.
کچہری کے اس سیشن کی نظامت کے فرائض سوئی سدرن گیس کے کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے سربراہ اور سرکاری ترجمان سلمان احمد صدیقی نے ادا کیے .صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سوئی سدرن کے ہیڈ آفس میں سینئر انتظامیہ کی زیر صدارت ان باقاعدہ سیشنز کے علاوہ، ہر ماہ کراچی میں ضلعی سطح پر اور سندھ اور بلوچستان میں علاقائی سطح پر یہ 20 فزیکل کچہری سیشنز بشمول حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، کوئٹہ، ہالا، پیشین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، دادو، کوٹری اور دیگر تمام زونل دفاتر میں صارفین کو ادارے کی سینئر انتظامیہ کے پاس اپنی شکایات درج کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں.
سلمان احمد صدیقی
ہیڈ اَف کارپوریٹ کمیونیکیشنز
ترجمان, سوئی سدرن گیس کمپنی
مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے رابطہ کیجئے;
ہدا قریشی – منیجر، میڈیا ریلیشنز- 0333-367-7782
سید صدف عباس – ڈپٹی مینیجر، میڈیا ریلیشنز 0323-821-2971 –
کراچی – 24 نومبر 2023