کراچی۔۔۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز ہاؤسنگ کالونی کو گیس کی سپلائی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دی۔پاکستان اسٹیل ملز کی سینئر انتظامیہ بقایاجات کی ادائیگی کرنے میں اپنے وعدے کی پاسداری سے قاصر رہی۔ ہوں نے سوئ سدرن گیس کی جانب سے کنکشن منقطع کرنے کے متعدد حالیہ نوٹسز کا کوئ تحریری جواب بھی نہیں دیا۔
واضح رہے کہ بقایاجات کی کل رقم 110,077,505 روپے ہے جبکہ موجودہ بل 45,162,385 روپے کا ہے جس کی آخری تاریخ 22 اپریل 2024 تھی۔
یہ بھی قابلِ توجہ ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کا صنعتی کنکشن اب بھی برقرار ہے، اس امر کے باوجود کہ انکی ادائیگیوں میں مسلسل ڈیفالٹ ہے۔