Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

سی پی سی کی چینی جدیدیت کے فروغ کیلئے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنیکی منظوری

4روزہ اجلاس،عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کی بنیاد، مارکیٹ سے پابندیاں ہٹائی،وسائل کی تقسیم کو نتیجہ خیز بنایا جائیگا،اعلامیہ

Abid Hussain by Abid Hussain
July 18, 2024
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ (پاک نیوز 24)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں چینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے پیر تا جمعرات ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ اعلامیہ کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی نےصدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ پولیٹیکل بیورو کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا اور اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی قرارداد پر غور کرنے کے بعد اس کی منظوری دی۔ صدر شی نے قرارداد کے مسودے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق،جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا مقصد چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ترقی دینا اور ملکی نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ 2035 تک ہر لحاظ سے ایک اعلیٰ معیاری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی تعمیر مکمل اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے گا، عملی لحاظ سے ملکی نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بناتے ہوئے بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو حاصل کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق رواں صدی کے وسط تک چین کوہرلحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کی ٹھوس بنیاد رکھی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2029 میں عوامی جمہوریہ چین کی 80ویں سالگرہ تک قرارداد میں پیش کردہ اصلاحاتی امور اور اہداف مکمل ہو جائیں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مرکزی کمیٹی نے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے منظم منصوبے تشکیل دیےہیں۔جن کے مطابق ایک اعلیٰ معیاری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی تعمیرکے لیے مارکیٹ کردار سے بہتر طریقے سے استفادہ کیاجائے گا، منصفانہ اور زیادہ متحرک مارکیٹ کو فروغ اور وسائل کی تقسیم کو ہر ممکن حد تک موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق مارکیٹ پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں گی اور مارکیٹ نظم و نسق کو بہتر طور پر برقرار رکھنے اور مارکیٹ خامیوں کو دور کرنے کے لیے موثر ضابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اعلامیہ میں سپلائی سائیڈ پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو مزید بہتر بنانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترغیبات اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور ترقی کے حصول کے لیے نئے محرکات اور وسائل پیدا کرنے پر زور دیاگیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں اور حقیقی معیشت اور ڈیجیٹل معیشت کے درمیان مکمل انضمام کو فروغ دینے سروس سیکٹر کی ترقی ، بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانےاورصنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے اداروں اور طریقہ کار کو بہتربنایا جائے گا۔

ShareTweet
Previous Post

بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے بلوں کی ادائیگی انتہائی اہم جز

Next Post

پاک چین تعلقات غیر معمولی، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی ہیں، آرمی چیف

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

پاک چین تعلقات غیر معمولی، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی ہیں، آرمی چیف

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved