Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

شرجیل میمن کا منشیات سے متعلق اشیا کے خلاف بھی آپریشن کا حکم

دکاندار تعاون کریں، ہوٹل،ریسٹورنٹ یا کسی بھی جگہ منشیات کے فروخت کی اطلاع پر کارروائی ہوگی ،سینئر وزیر

Abid Hussain by Abid Hussain
August 19, 2024
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز24)حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کے خلاف بھی آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کے خلاف بھی کریک ڈان کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز ، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے ہدایات دیں کہ منشیات میں استعمال ہونے والی اشیا رزل پیپر، رولنگ مشین، میتھ پائپ، گلاس پائپ اور دیگر اشیا کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع ملے گی تو کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلی قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔ اجلاس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے موبائلوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایات دیں اور کراچی میں اہم مقامات پر محکمہ ایکسائز کے چیک پوسٹس کے قیام کے بھی احکامات دیئے۔ انہوں نے حکم دیا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے ایمار، ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت نے آگہی دی کہ پولیس کی جانب سے ایکسائز کے 216 جوانوں کی ٹریننگ جاری ہے، 320 افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن محمد سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

ShareTweet
Previous Post

بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا انتہائی نا گزیر ہے، گورنر سندھ

Next Post

واٹر کارپوریشن کا 46.259 بلین روپے کابجٹ منظور

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

واٹر کارپوریشن کا 46.259 بلین روپے کابجٹ منظور

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved