کراچی ۔۔۔۔ پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ میں بھی پولنگ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستیں ہیں۔ صوبہ میں اہل مرد ووٹرز کی تعداد 14612645 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12382125 ہے جس کی مجموعی تعداد 26994770 بنتی ہے۔ صوبہ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 19008ہے۔ جن میں سے 6768 انتہائی حساس ، 6582 حساس اور 5658 نارمل ہیں ۔ صوبہ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں پر 1130امیدوار جبکہ صو بائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر 2795امیدوار مد مقابل ہے۔صوبہ میں پریزائڈنگ افسران کی تعداد 19008،اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 130010 جبکہ پولنگ افسران کی تعداد 65005 ہے ۔