Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home پاکستان
عوام کو مستفید کرنے کے لیے ادارے کے تمام جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے

عوام کو مستفید کرنے کے لیے ادارے کے تمام جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے مطابق عوام کو سولرائزیشن منصوبے کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔۔سید ناصر حسین شاہ

Abid Hussain by Abid Hussain
March 14, 2024
in پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: (رپورٹ: عابد حسین) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو مستفید کرنے کے لیے ادارے کے تمام جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی کے پہلے تعارفی اجلاس کی صدارت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کے تمام منصوبوں میں معیار اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو محکمے کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تھر کول بلاک ون اور بلاک 2 سے 15.3 ملین ٹن کوئلہ سالانہ نکالا جارہا ہے جس سے 33 سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے اور بڑی پیمانے پر زر مبادلہ کی بچت کی جا رہی ہے۔ تھر کے کوئلے کو مزید صنعتی استعمال میں لانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ سیدناصرحسین شاہ کو مزید بتایا گیا کہ 1845 میگاواٹ بجلی ونڈ پاور پروجیکٹ سے پیدا کی جارہی ہے۔ جبکہ 150 میگاواٹ کے تین سولر پاور پلانٹ مکمل ہوچکے ہیں۔
عالمی بینک کے تعاون سے 400 میگا واٹ کے تین سولر پاور پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جن سے پیدا ہونے والی بجلی K الیکٹرک کے گرڈ سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر متقل کرنے کا عمل جاری ہے جب کہ اب تک 33 ہسپتالوں میں 21 میگا واٹ بجلی سولر سسٹم کے تحت مہیا کی جا رہی ہے جبکہ 24 سرکاری عمارتوں کو 11 میگا واٹ سولر سے بجلی فراہم کرنے کا کام جاری ہے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کو مزید بتایا گیا کہ سولر سسٹم کے معیار کو جانچنے کے لیے این ای ڈی اور مہران یونیورسٹی میں جدید لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کے مطابق عوام کو سولرائزیشن پروجیکٹ کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی مصدق احمد خان نے بتایا کہ اس وقت محکمہ توانائی کے 20 ذیلی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ چار اہم منصوبے تھرکول، متبادل توانائی، تیل اور گیس اور الیکٹرک پاور کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ کے علاوی سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان، ڈی جی کول مائنز مشتاق سومرو، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ ریاض حسین سومرو، ڈائریکٹر متبادل توانائی محفوظ قاضی سمیت محکے کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

https://paknews24.com/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Video-2024-03-13-at-11.37.50-PM.mp4
ShareTweet
Previous Post

وزیر بلدیات سعید غنی منصب سنبھالنے کے بعد دفتر پہنچ گئے

Next Post

امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ بلا مقابلہ نامزد

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ بلا مقابلہ نامزد

امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ بلا مقابلہ نامزد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved