Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

عیدالاضحٰی اور مون سون بارشوں سے نبرد آزما ہونے کے پلان مرتب کئے جائیں۔سعید غنی

سندھ بھر میں جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ 24 گھنٹوں میں نیا پلان پیش کرے

Abid Hussain by Abid Hussain
June 11, 2024
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی تیاریوں کو ازسر نو دیکھے اور 24 گھنٹوں میں نیا پلان پیش کرے۔ تمام ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں کی مدد سے عیدالاضحٰی اور مون سون بارشوں سے نبرد آزما ہونے کے پلان مرتب کئے جائیں۔ وہ تمام اضلاع جہاں ابھی تک سولڈ ویسٹ نے کام کا آغاز نہیں کیا ہے، وہاں متعلقہ کمیشنرز و ڈپٹی کمیشنرز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں سے مل کر پلانز کو حتمی شکل دیں۔ عیدالاضحٰی کے تین روز کے اندر آلائشوں کے ساتھ ساتھ روزانہ کے کچرے کو اٹھانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں عیدالاضحٰی اور مون سون بارشوں کے حوالے سے منعودہ اعلٰی سطحی اجلاس کی۔صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ایم ڈی سولڈ ویسٹ امتیاز شاہ، ایڈیشنل کمیشنر کراچی، میونسپل کمیشنر کے ایم سی، تمام ٹائونز کے چیئرمینز و میونسپل کمیشنرز، ایم ڈی واٹربورڈ، سندھ سولڈ ویسٹ کے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز، ویڈیو کالز پر صوبے بھر کے مئیرز، ڈپٹی مئیرز، کمیشنرز، ڈپٹی کمیشنرز، تمام اضلاع کے سندھ سولڈ ویسٹ کے اعلٰی افسران بھی شریک تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے کراچی کے لئے بنائے گئے پلانز کو ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دوران جو پلان مرتب کیا جائے اس کو زمینی حقائق کو دیکھ کر کیا جائیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ جس طرح مشینری مختلف اضلاع میں رکھی گئی ہیں اسی طرح تمام اضلاع میں رکھی جائے۔ سعید غنی نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ کو ہدایات دی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر مکمل پلان مرتب کرکے لایا جائے اور اس میں ایڈمنسٹریشن اور منتخب ٹاﺅن چیئرمینز کو بھی شامل کیا جائے اور ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے کمیشنرز و ڈپٹی کمیشنرز اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری افسران اور خصوصی طور پر منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریی او4 عیدالاضحٰی اور ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریوں کو تمام منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ملا کر پلانز کو حتمی شکل دیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ جہاں جہاں سندھ سولڈ ویسٹ نہیں ہے ان علاقوں میں ڈپٹی کمیشنرز وہاں یونین کونسلز کی سطح پر اجلاس طلب کرکے عیدالاضحٰی اور بارشوں کے پلانز کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دوران تمام میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور مون سون کی بارشوں کے درمیان بھی تمام اسٹاف سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ سعید غنی نے سندھ بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایات دی کہ وہ عیدالاضحٰی کے حوالے سے ڈمپنگ پوائنٹس، آلائشوں کی نقل و حمل، اسپرے مہم سمیت دیگر پر مکمل نظر رکھیں۔ انہوں نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو لازمی قرار دے کہ عیدالاضحٰی کے آپریشن کے دوران روزانہ کی سطح پر کچرے کو اٹھانے کے کام کو کسی صورت کم نہ کیا جائے۔ ٹاﺅن چیئرمنز کے مطالبہ پر انہوں نے ایم ڈی کو ہدایات دی کہ عیدالاضحٰی پر آلائشوں کے اٹھانے پر مامور گاڑیوں کو یوسی کی سطح پر تعیناتی کرے اور اس بات کو واضح کیا جائے کہ گاڑیوں پر واضح طور پر مذکورہ یوسی کا نمبر نمایاں ہوں۔ سعید غنی نے ہدایات جاری کی کہ ایئرپورٹ کے اطراف گاربیج پوائنٹس کسی صورت نہ بنایا جایے جبکہ اسپتال کے اطراف بھی کوشش کی جائے کہ وہاں بھی اس طرح کے کلیکشن پوائنٹس نہ بنائیں جائے۔ سعید غنی نے تمام ٹاﺅن چیئرمینز کو بھی ہدایات دی کہ وہ کوشش کریں کہ تمام یوسیز کے چیئرمین کے ساتھ مل کر قربانیوں کی جگہ کو مختص کرنے کے لئے اقدامات کریں اور اس میں تمام مکتب فکر کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کلیکشن پوائنٹس کا ایک وقت مقرر کریں کہ وہ شام کے اوقات سے قبل خالی کرکے وہاں پر صفائی کے انتظامات لازمی کیا جائے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو تکلیف سے بچایا جاسکے۔ سعید غنی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ کو ہدایات دی کہ وہ آئی جی سندھ کو ڈمپنگ اور کلیکشن پوائنٹس پر پولیس کی تعیناتی کے لیے خط لکھیں جبکہ تمام کمیشنرز اپنے اپنے علاقوں میں سیکشن 144 ایک ہفتہ کے لئے لگائے۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ نے کہا کہ کراچی میں عیدالاضحٰی کے دوران شہر میں 96 ہزار 782 میٹرک ٹن آلائشوں کے ساتھ 1 لاکھ 56 ہزار 350 میٹرک ٹن کچرے کو اٹھانے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔کراچی کے تمام اضلاع سمیت سندھ بھر میں جہاں جہاں سندھ سولڈ ویسٹ کام کررہی ہے وہاں وہاں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ امتیاز شاہ نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کے چیئرمین اور ایم سیز سے مکمل رابطے میں ہیں اور صوبائی وزیر کی ہدایات پر آج ہی اجلاس طلب کرکے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ویڈیو لنک سے مئیر کاشف شورو، لاڑکانہ کے مئیر کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع سے میونسپل کمیشنرز، کمیشنرز، ڈپٹی کمیشنرز، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران و دیگر نے سندھ بھر کی صورتحال بالخصوص عیدالاضحٰی کے دوران آلائشوں کو اٹھا کر اسے ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات سے آگاہ کیا۔ جبکہ کئی ایک نے کچھ خامیوں کی نشاندہی کی، جس پر صوبائی وزیر سعید غنی نے فوری طور پر ان خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

ShareTweet
Previous Post

تاجروں نے شرح سود میں معمولی کمی مایوس کن قرار دے دی

Next Post

آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے ٹوٹل 8خندقیں اور، 100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے ٹوٹل 8خندقیں اور، 100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved