کراچی۔۔۔۔۔۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈ ائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ تین روزہ فیملی فیسٹیول کا دورہ کیا۔ یہ فیسٹیول سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 8 سے 10 اگست تک منعقد کیا گیا ہے۔اس موقع پر ہر فیملی کو ایک ایک پودا مفت فراہم کیا گیا جس پیغام تھا کہ ”ایک پودا اپنائیں ” ،
۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔