کراچی (رپورٹ:مظہر علی رضا) فلپ مورس انٹرنیشنل نے 2025کے اہداف کے حصول پر جاری اقدامات پر مبنی پانچویں سالانہ انٹیگریٹڈ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کمپنی کی مصنوعات کے صحت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے پر بنیادی توجہ مرکوز کی گئی۔ انٹیگریٹڈ رپورٹ 2023 میں پی ایم آئی کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹوں میں دھوئیں سے پاک متبادل مصنوعات کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی وماحولیاتی پروگرامز، مارکیٹنگ اور فروخت کے ذمہ دارانہ طریقوں اور استعمال کے بعد کچرے کو کم کرنے کی کوششوں کو نمایاں کیا گیا۔ پی ایم آئی کی رپورٹ کام کی بااختیار اور جامع جگہ کے فروغ، سپلائی چین میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، آپریشنز اور ویلیو چین کو کاربن سے پا ک کرنے اور فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں پیش رفت کا اجاگر کرتی ہے۔فلپ مورس انٹرنیشنل کے سی ای او جیسیک اولکزاک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”سال 2023 اتحاد، عزم اور سگریٹ نوشی سے پاک مستقبل کے ہمارے وژن کے لیے مسلسل عزم کا سال تھا۔جیسے جیسے ہم نئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کی پائیدار لچک، غیر معمولی صلاحیت اور مقصد اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم اپنے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔“ فلپ مورس انٹرنیشنل کی سپلائی چین کے حوالے سے پائیدار کوششوومیں واٹر اسٹیورڈ شپ شامل ہے جس کا مقصد 2033 تک 25 ملین کیوبک میٹر پانی کو قابل استعمال بنانا ہے۔پی ایم پی کے ایل میں ہیڈ آف کمیونیکشن عروس احمد نے کہا”پی ایم پی کے ایل میں ہم سمجھتے ہیں کہ ذہنی کشادگی سے مثبت تبدیلی آتی ہے اور ہماری انٹگریٹڈ رپورٹ کارپوریٹ گورننس اور پائیداری کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے۔