Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین  کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی تنخواہوں کو  اکاؤنٹ میں بھیجا جائے

محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی تنخواہوں کو اکاؤنٹ میں بھیجا جائے

کے ایم سے میں 950 گھوسٹ اور 200 ایسے ملازمین کی نشاندہی جو ایک شناختی کارڈ پر دو محکموں سے تنخواہیں وصول کرتے تھے

Abid Hussain by Abid Hussain
March 14, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں 8 لاکھ سے زائد پروپرٹیز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف ڈیڑھ لاکھ افراد ہی یہ ٹیکس ادا کرتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی حاضری کو بائیو میٹرک کرکے ان کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں یوسی کی سطح تک ملازمین کی ویریفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔ کلک کے تحت جاری تمام منصوبوں میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ان شفافیت ہو اور عوامی مفاد ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کلک اور سوئپ کے دفتر کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔

کلک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی نے صوبائی وزیر نے کلک کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں، بلدیاتی ملازمین کی ویریفیکیشن اور بلدیاتی ملازمین کی بائیو میٹرک سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیقی نے کلک کے تحت ورلڈ بینک کے اشتراک سے کراچی میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال میں کے ایم سے کے اربوں روپے ہے منصوبوں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کلک کے تحت بلدیاتی ملازمین کی کے ایم سی سمیت کراچی کے 12 ٹائونز کے ملازمین کی ویریفیکیشن کرلی گئی ہے۔ صرف کے ایم سے میں 950 گھوسٹ اور 200 ایسے ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایک شناختی کارڈ پر دو محکموں سے تنخواہیں وصول کرتے تھے۔

جبکہ 12 ٹائون میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ہدایات دی کہ تمام ٹائونز کے ساتھ ساتھ یوسی کی سطح پر بھی ملازمین کی ویریفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی حاضری کو بائیو میٹرک کرکے ان کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے۔

اس موقع پر پی ڈی کلک نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں کے ایم سی کے فنڈز سے 8 کمیونٹی سینٹرز، 2 پلے گراونڈ اور درجنوں سڑکیں بنائی جائیں گی۔ جبکہ اربن ایموویبل پروپرٹی ٹیکس (UIPT) پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں کراچی سے پروپرٹی ٹیکس کی وصولیابی کے لئے ایک سسٹم بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں 8 لاکھ سے زائد پروپرٹیز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف ڈیڑھ لاکھ افراد ہی یہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ پی ڈی کلک نے کہا کہ 2026 تک جی آئی ایس سسٹم کے ذریعے کراچی 30 لاکھ سے زائد رہائشی، کمرشل اور صنعتی پروپرٹیز کو رجسٹرڈ کرکے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جس سے کونسلز اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں گی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے سوئپ کے دفتر کا بھی اچانک دورہ کیا اور ایم ڈی سوئپ زبیر چنا سے سوئپ کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد گاربیز ٹرانسفر اسٹیشن (GTS) جلد سے جلد تعمیر ہوں تاکہ کراچی کے کئی ٹن پر مشتمل کچڑے کو سائنٹیفک طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

ShareTweet
Previous Post

امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ بلا مقابلہ نامزد

Next Post

ٹیلن نیوز کی بندش پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی پریس کلب کا اظہار تشویش

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
کراچی(پریس ریلیز) ٹیلن نیوز چینل بند ہونے پر کراچی پریس کلب میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چینل کا لائسنس ملازمین کے حوالے کریں، اور چینل چلانے میں ناکامی پر مالکان کے خلاف کارروائی کریں اور تمام واجبات کے ادایئگی تک چینل کی پراپرٹی کو ضبط کریں ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مالکان صحافیوں سمیت تمام ملازمین کو 6 ماہ کی اضافی تنخواہیں ادا کریں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بول نیوز ، آج نیوز ، روزنامہ امت سمیت دیگر صحافتی اداروں میں تنخواہوں کا بحران اور عدم ادائیگیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت اطلاعات اور پیمرا سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کے اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی پریس کلب میں صدر سعید سربازی کی زیر صدارت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور عامر لطیف، نائب صدر پی ایف یو جے خورشید عباسی، ممبرایف ای سی جاوید چوہدری، صدر کے یو جے دستور خلیل احمد ناصر، جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان، صدر ایڈ ہاک کمیٹی امتیاز خان فاران ،جوائنٹ سیکر یٹری کراچی پریس کلب محمد منصف اور ممبر گورننگ باڈی نور محمد کلہوڑو نے شرکت کی، اجلاس نے ٹیلن نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے چینل اچانک بند کر دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں سمیت تمام ملازمین کو 6 ماہ کی پیشگی تنخواہیں ادا کی جائیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیلن نیوز چینل کا لائسنس ملازمین کو دیا جائے اور واجبات کی ادائیگی تک ٹیلن نیوز چینل کی پراپرٹیز بحق سرکار ضبط کی جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ٹیلن نیوز چینل کو اچانک بند کر دینے پر فوری نوٹس لیا جائے اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر صحافی تنظیمیں راست اقدام پر مجبور ہوں گی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بول سے ملازمین کی برطرفیوں اور واجبات کی عدم ادایئگی کی بھی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واجبات کی ادایئگی تک چینل کے اشتہارات روکیں اور اس کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اداروں کو بھی پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب بول اور دیگر چینلز اور اخبارات کو اشتہارات روکنے کے احکامات جاری کریں۔

ٹیلن نیوز کی بندش پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی پریس کلب کا اظہار تشویش

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved