Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
مراکش کے بادشاہ کی جانب سے سبکدوش پاکستانی سفیر کیلئے قومی ایوارڈکا اعزاز

مراکش کے بادشاہ کی جانب سے سبکدوش پاکستانی سفیر کیلئے قومی ایوارڈکا اعزاز

Abid Hussain by Abid Hussain
August 21, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مراکش سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیر ایڈیشنل سیکرٹری حامد اصغر خان کو مراکش کے سفیر محمد کرمون نے مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم کی جانب سے بطور پاکستانی سفیر کے طور پر ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں مراکش کے باوقار ایوارڈ ”وصام علاوی” سے نوازا ہے۔

حامد اصغر خان نے حال ہی میں بحر اوقیانوس اور بحیرہ روم سے متصل شمالی افریقی ملک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے چار سال سے زیادہ کا عرصہ مکمل کیا ہے،اور وطن واپسی کے بعد اب حامد اصغر خان نے دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افریقہ) کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مراکشی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں حامد اصغر خان کے اہل خانہ کے علاوہ دفتر خارجہ کے دوستوں اور ساتھیوں، سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ، مراکشی زعماء اور میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مراکشی سفیر کرمونے نے ایوارڈ دینے سے قبل ایک مختصر اقتباس بھی پڑھ کر سنایا اور مراکش پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں حامد اصغر خان کے کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ آپ کی شاندار خدمار کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے اور یہ آپ کو رباط میں پاکستانی مشن میں گذارے گئے خوشگوار دنوں کی یاد دلائے گا۔اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے حامد اصغر خان نے کہا کہ مراکش میں خدمات انجام دینا ان کے لیے مسرت اور اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کی حکومت اور عوام بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں اور میں اس شاندار ملک میں گذارے گئے دنوں کی یادوں کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

ایوارڈ کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ یہ واقعی مراکش میں ان کے سفارتی دور کا ایک مناسب اختتام ہے، اگرچہ انہوں نے بطور سفارتکار 22 سال دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خدمات سر انجام دی ہیں،تاہم مراکش وہ ملک ہے جہاں میں نے اپنا سب سے شاندار سفارتی دورہ گذارا۔

اس موقع پر مہمانان میں سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین اور چیف ایڈیٹر پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک، پی پی پی کے ایم این اے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، مراکش کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر اشتیاق بیگ، ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سہیل محموداور دیگر موجود تھے۔

ShareTweet
Previous Post

نیپال کے کوہ پیما گائیڈ چین کی پہاڑی چوٹی اور ثقافت سے لطف اندوز

Next Post

بینک الفلاح اور سی ای جے،آئی بی اے کا صحافت اور مالی خواندگی میں صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
بینک الفلاح اور سی ای جے،آئی بی اے کا صحافت اور مالی خواندگی میں صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

بینک الفلاح اور سی ای جے،آئی بی اے کا صحافت اور مالی خواندگی میں صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved