Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

مصطفی کمال 300 ارب کہاں سے آئے، حساب دیں،مرتضیٰ وہاب

انکے دور میں خون ریزی،چائنا کٹنگ، صنعتکار اغواء ہوئے،واٹربورڈ،کے ایم سی پر اربوں روپے واجب الادا،انہی کے کارنامے،آج بھی نمٹ رہے

Abid Hussain by Abid Hussain
July 6, 2024
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز24 )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مصطفی کمال نے ہفتے کی صبح بہت ساری باتیں کہیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے کوئی کام نہیں کیا جبکہ کچھ دن پہلے انہوں نے خود کہاتھا کہ پیپلزپارٹی لازم و ملزوم ہے اور یہ تک کہا کہ زرداری صاحب کے دور میں اس شہر میں سب سے زیادہ کام ہوئے،مصطفی کمال نے کہا کہ 300 ارب روپے انہوں نے کراچی پر خرچ کیے تھے، ذرا ان سے پوچھا جائے کہ تین سو ارب ان کے پاس کہا ں سے آئے تھے، اگر تین سو ارب روپے شہر پر لگتے تو پانی کے مسائل نہیں ہوتے، واٹر بورڈ اور کے ایم سی پر اربوں روپے کے واجبات ہیں وہ انہی کے کارنامے ہیں، ان لوگوں کو دلوں کو جوڑنا نہیں ہے تفریق کی سیاست کرنی ہے، ان کے دور میں صنعتکاروں کو اغوا کر لیا جاتا تھا، شہر میں بھتے کی پرچیاں اور بوری بند لاشیں ملتی تھیں،وہ برا وقت سب نے دیکھا جب ایک اشارے پر شہر کو بند کر دیا جاتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔1995ء میں 1795 افراد کو اس شہر میں قتل کیا گیا تھا جب ایک شخص کی طوطی بولتی تھی،ان لوگوں کو کراچی شہر میں تعصب اور تفریق کی سیاست کرنی ہے، آج اس شہر میں خوف اور دہشت کا راج نہیں ہے،کوئی شخص اس شہر کو بند نہیں کروا سکتا تو یہ بات ان کو کھٹکتی ہے،فروری کے الیکشن میں ان کو اندازہ ہوگیاتھا کہ کہاں کھڑے ہیں،ان لوگوں نے شہر میں کیا نہیں کیا، ہمارے سامنے اسٹریٹ کرائم کا چیلنج ہے، اس سے نمٹ لیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دے رہی تھی تو یہ لوگ عدالت چلے گئے اور روزگار کے دروازے کو بند کر دیا،عدالت نے فیصلہ دیا کہ قانون اور ڈومیسائل کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ خالد مقبول تعصب کا کارڈ کھیلتے ہیں،ان کی سیاسی جماعت ہر حکومت کا حصہ رہتی ہے، یہ کہتے ہیں ہمارے دور میں شہر دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والوں شہر میں شمار ہوتا تھا، میئر کراچی نے اخبارات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال کے دور میں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے، شہر میں خون ریزی ہوئی، نجی چینل کے دفتر پر بھی فائرنگ ہوئی اور اسی دور میں محمود آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ کر دی گئی، 12 مئی کو کراچی میں بہت سارے لوگوں کو مار دیا گیا، مصطفی کمال صاحب آپ کے کارناموں سے ہم آج بھی نمٹ رہے ہیں، ماضی میں اس شہر کو علم و دانش سے پہچانا جاتا تھا، ٹی ٹی اور بوری سے نہیں، خواجہ اظہارالحسن کے حلقے میں سڑک کے ساتھ نالہ تھا، اچانک نالا غائب ہوگیا اور 1200 دکانیں بنا دی گئیں، پارکوں کو ختم کردیا گیا، چائنا کٹنگ کردی گئی پھر بھی دعویٰ ہے کہ ہم اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں 60 ملی میٹر بارش نے شہر کو بند کر دیا تھا، دو سو افراد کی جانیں گئیں، 2022 ء میں گیارہ سو ملی میٹر بارش ہوئی مگر شہر بند نہیں ہوا، کوئی جان نہیں گئی۔میئرکراچی نے کہا کہ اسٹیڈیم روڈ پر فلائی اوور بنا، جس جگہ فلائی اوور بن رہا تھا وہاں ایک مسجد تھی، سڑک کی مسجد ختم کر دی گئی، انہیں پارک کی جگہ دیدی، بلدیہ فیکٹری کا سانحہ ان کے دور میں ہوا، نالوں کے اوپر انہوں نے لوگوں کو تعمیرات کی اجازت دی جس سے نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لوگوں کو مارا جاتا تھا، فیکٹریاں جلا دی جاتی تھیں،تین سو ارب میں بھی ان لوگوں نے کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر 2018ءاور 2024 ء کے مینڈیٹ کو نہیں مانتا، انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے جواب میں پریس کانفرنس آئے گی، میرے پاس سب حساب ہیں، کس نے کیا کیا، میرے ساتھ چلیں اور عباسی شہید اسپتال میں سہولیات دیکھ لیں،کس کی کون سی فارمیسی دکان ہے، کس نے فیملی کو کہاں شفٹ کیا، میرے پاس تفصیلات ہیں،حماد صدیقی ڈی ایم سی ساؤتھ کے ملازم تھے،ہم کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو گھبراہٹ ہوتی ہے،117 شہروں سے علاج کے لیے لوگ جناح اسپتال آتے ہیں، اس شہر میں لوگ روزگار کے حصول کے لیے آتے ہیں،ایس آئی یو ٹی کو سندھ حکومت نے اس سال بجٹ میں 20 ارب روپے کی گرانٹ دی،انڈس اسپتال کو ڈھائی ارب روپے کی گرانٹ دیتے ہیں، ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور یہ کام کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں مصطفی ٰ کمال کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال بڑے لیڈران پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کی میئر شپ کے دوران کراچی دنیا کے خطرناک شہروں میں اول نمبر پر تھا۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے دور میں کراچی میں سب سے زیادہ بوری بند لاشیں ملتی تھیں، نفرت کی سیاست کو نہ پھیلائیں، پی پی نے بڑی مشکل سے امن بحال کیا ہے۔دوسری جانب مصطفیٰ کمال کے بیان پر ترجمان حکومت سندھ گنہور خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے مصطفی کمال ہیں۔ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹارگٹ کلرز کو بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں بھرتی کیا، متحدہ کراچی کے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ShareTweet
Previous Post

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے عمران خان کو شدید خطرات لاحق ہیں، فواد چوہدری

Next Post

ہم تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر جا سکتے ہیں، حلیم عادل شیخ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

ہم تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر جا سکتے ہیں، حلیم عادل شیخ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved