مورخہ: 21 فروری 2026
موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے سیکٹر سکرنڈ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا کنٹینر برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدا کنٹینر کراچی کی معروف میڈیکل کمپنی کی ادویات کراچی سے سکھر منتقل کر رہا تھا کہ نواب شاہ لنک روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی چھین لی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن حاصل کی۔ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور فوری تعاقب کے باعث ملزمان قاضی احمد کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
برآمد شدہ مزدا کنٹینر قانونی کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید فرید علی نے افسران کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہا۔





