کراچی(رپورٹر ماریہ اسمعیل) ہرسال دینا بھر میں سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کاعالمی دن 12نومبرکومنایاجاتاہے۔
سائبیرین پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سے حال ہی میں آئی یو سی این پاکستان اور گرین میڈیا اینیشیٹیو کے باہمی اشتراک سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عالمی ماٸیگریٹری برڈ ڈے کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں سندہ اور بلوچستان کے صحافیوں کے لٸے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
ورکشاپ کے پہلے دن ماہرین نے جہاں پاکستان میں تیزی سےتبدیل ہوتے ہوۓ ماحول کے حوالے سے بات کی وہیں ہمارے پاکستان کی ساحلی پٹی پر مینگروو کی افزاٸش کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی بدولت وہاں پر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
آئی یو سی این کے کنٹری ڈاریکٹر محمود اخترچیمہ نے دو روزہ ورکشاپ کے دوران بتایا کہ صحافی برادری کے ساتھ مشغولیت آئی یو سی این پاکستان کی تحفظ کی کوششوں اور ماحولیاتی صحافت کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ماحولیاتی ماہر عافیہ سلام نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہم کس طرح مینگروو کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے ورکشاپ میں صحافیوں کو سونمیانی کے ساحل پر پرورش پانے والے مینگرووکی اقسام کے ساتھ ساتھ وہاں موجود مساٸل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
آئی یو سی این پاکستان کے نمائندے نے ورکشاپ میں کہا کہ میانی مینگروو کنزرویشن، جو کہ ایک رامسر سائٹ بھی ہے، کمیونٹی پر مبنی ایک موثر اقدام کی عالمی مثال کے طور پر کام کرتی ہے۔ مینگروو کی بحالی ایک اہم ماحولیاتی کوشش ہے جو ساحلی ماحولیاتی نظام کی حفاظت میں مدد کرتی ہے۔
جی ایم آئی کی شبینہ فراز نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتی ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول سے متعلق اپنے ارد گرد موجود کہانیوں کو تلاش کرنا چاہئیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں ہر جگہ کہانیاں ہیں، اور صحافیوں کے طور پر یہ ہمارا کام ہے کہ ہم کی تلاش کر کے ان پر کام موثر رپورٹنگ کریں۔
پروگرام کے دوسرے دن سونمیانی کی ساحلی پٹی پر مینگروو ایکوسسٹم کے ماحولیاتی سروے کے دوران صحافیوں نے میانی ہور، رامسر ساٸٹ کا دورہ کیا۔
ساحلی پٹی کے دورے کے دوران انھوں نے ساحلی ماحول اور وہاں کے رہنے والے لوگوں کے مساٸل کاموازنہ کیا اور 2000ایکڑ پر پھیلے مینگروو کے تحفظ پر کی جانے والی کوششوں کا بھی جاٸزہ لیا۔
ورکشاپ کے دوران، شرکاء نے ماحولیاتی ماہرین، میڈیا ٹرینرز، اور ساحلی کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے سونمیانی بلوچستان میں مینگرووز کے نمائشی دورے میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے ساحلی پٹی کے ساتھ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے بارے میں معلومات حاصل کی، جو انڈس فلائی وے کا حصہ ہے۔ اس دورے نے مینگروو کی ماحولیاتی اہمیت پر بھی زور دیا۔